உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pariksha Pe Charcha 2022: پریکشا پر چرچا کے لئے رجسٹریشن کا آج سے ہوگا آغاز، جانیے کیسے دیں درخواست

    پریکشا پر چرچا کے لئے درخواست دینے کا آغاز۔

    پریکشا پر چرچا کے لئے درخواست دینے کا آغاز۔

    رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال 2.62 لاکھ اساتذہ اور 93000 سرپرستوں نے بھی ’پریکشا پر چرچا‘ پروگرام کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے پچھلے سال پروگرام آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے پی ایم مودی ہر سال طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Pariksha Pe Charcha 2022: پی ایم نریندر مودی (PM Narendra Modi) اسٹوڈنٹس کے ساتھ پریکشا پر چرچا، یعنی امتحان پر بات چیت کریں گے جس کا اعلان انہوں نے من کی بات میں کیا تھا۔ ہر سال پی ایم مودی طلبہ کے ساتھ امتحان پر چرچا کرتے ہیں۔ اس سال بھی پی ایم مودی اسٹوڈنٹس کے ساتھ پریکشا پر چرچا کرنے جارہے ہیں جس کے لئے رجسٹریشن کی شروعات آج یعنی 28 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔ mygov.in پر جا کر اسٹوڈنٹس رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ یہ 28 دسمبر سے 20 جنوری تک چلے گی۔ اس کے لئے 9ویں سے 12ویں کلاس کے طلبہ، سرپرست اور اساتذہ رجسٹریشن (teacher registration) کرسکتے ہیں۔

      رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال 2.62 لاکھ اساتذہ اور 93000 سرپرستوں نے بھی ’پریکشا پر چرچا‘ پروگرام کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے پچھلے سال پروگرام آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے پی ایم مودی ہر سال طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہیں۔

      ایسے کریں رجسٹریشن (How to register)
      مائی گورنمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ mygov.in پر جائیں۔
      ہوم پیج پر دستیاب مہم لنک پر کلک کریں۔
      ایک نیا پیج کھلے گا جہاں امیدوار آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
      تفصیلات درج کریں اور سبمٹ پر کلک کریں۔
      آپ کی اپلیکشن جمع کردی گئی ہے۔
      ایک بار ہوجانے کے بعد سبمٹ پر کلک کریں۔
      آگے کی ضرورت کے لئے اُسی کی ایک ہارڈ کاپی اپنے پاس رکھ لیں۔

      Online Competition بھی ہوگا منعقد
      پی ایم مودی نے من کی بات میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پریکشا پر چرچا (Pariksha pe Charcha) کے لئے کلاس 9 سے 12 تک کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرس، اور پیرینٹس کے لئے آن لائن مقابلہ (Online Competition) بھی منعقد ہوگا۔

      بتادیں کہ، پی ایم مودی پریکشا پر چرچا پروگرام کے تحت ملک کے طلبہ، اساتذہ اور پیرنٹس سے بورڈ ایگزام کو لے کر بات چیت کرتے ہیں۔ سال 2022 کی دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان سے پہلے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہر سال کی طرح اگلے سال کی شروعات میں پریکشا پر چرچا ہوگی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: