ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

پریکشاپرچرچا2020:امتحان کے تناؤ سے نمٹنے کے لیے طلباءکووزیراعظم نریندرمودی دینگےمشورے

پریکشا پر چرچا پروگرام میں ملک بھر سے دوہزار اسکولی طلباء حصہ لیں گے۔ انھیں مضمون نگاری کے مقابلے کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پریکشاپرچرچا2020:امتحان کے تناؤ سے نمٹنے کے لیے طلباءکووزیراعظم نریندرمودی دینگےمشورے
پریکشاپہ چرچا 2020: بیرون ممالک میں زیرتعلیم طلبا نے بھی وزیراعظم نریندرمودی کو بھیجے سوالات ،20 جنوری کو ملیں گے جوابات

وزیراعظم نریندر مودی طلباء کوامتحان کے تناؤ اورخوف سے نجات حاصل کرنے کے لیے ٹِپس دینگے۔ وزیراعظم پریکشا پرچرچا پروگرام کے تحت طلباء سے بات چیت کرینگے اور انھیں تناؤ دور کرنے کے گُر سکھائیں گے۔وزیراعظم نریندرمودی کا ماننا ہے طلباء کو امتحان کے لیے دوستانہ ماحول ملنا چاہیے تاکہ وہ کسی قسم کے دباؤ میں نہ رہیں۔۔وزیراعظم کے پروگرام کے حوالے سے طلباء میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔



پریکشا پر چرچا پروگرام میں ملک بھر سے دوہزار اسکولی طلباء حصہ لیں گے۔ انھیں مضمون نگاری کے مقابلے کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔نویں اور بارہویں کلاس کے طلباء کے مضمون نگاری کے مقابلے کا انعقاد وزارت فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے اشتراک کیاتھا۔دسمبر میں ہوئے اس مقابلے میں دو لاکھ ساٹھ ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا۔کامیاب طلباء کو وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا


وزارت فروغ انسانی وسائل کے مطابق اس دن وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ پریکشا پرچرچا کرتے ہوئےامتحان کے تناؤ اورخوف سے نجات کرنے لیے مشورے دیں گے۔وزیر اعظم نریندرمودی نے حال ہی میں اپنے ٹویٹ میں کہا تھا ، 'امتحان قریب آرہے ہیں اور میں امتحانات پر بھی تبادلہ خیال کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ۔آئیے ہم سب مل کر تناؤ سے پاک امتحان کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی کا کہناہے کہ ہمارے معاشرے میں امتحانات کی تیاری اکثر وسیع پیمانے پر اشتراک یا بحث نہیں کی جاتی ہے۔ پی ایم مودی کا مانناہے کہ بات چیت سے طلباء کو مثبت اور مفید مشورے حاصل ہونگے۔
First published: Jan 17, 2020 05:56 PM IST