ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

پریکشاپرچرچا2020 آج : امتحان کے تناؤ کو کیسے کریں کم، وزیراعظم نریندرمودی طلبہ کو دینگے مشورے

وزیر اعظم نریندر مودی آج طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ پریکشا پہ چرچا2020 پرتبادلہ خیال کریں گے۔

  • Share this:
پریکشاپرچرچا2020 آج : امتحان کے تناؤ کو کیسے کریں کم، وزیراعظم نریندرمودی طلبہ کو دینگے مشورے
پریکشا پر چرچا2020 آج : امتحان کے تناؤ کو کیسے کریں کم، پی ایم مودی طلبہ کو دینگے مشورے

وزیر اعظم نریندر مودی آج طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ پریکشا پہ چرچا2020 پرتبادلہ خیال کریں گے۔ اسکولی طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے تیسرے ایڈیشن ‘‘امتحان پرچرچا 2020 ’’ کا انعقاد آج صبح 11 بجے نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف سوالوں کے جواب دیں گےبلکہ منتخب طلباء کے ساتھ بات چیت میں بتائیں گے کہ وہ امتحان کے تناؤ کو کیسے کم کرسکتے ہیں ۔



اس پروگرام کو لیکر طلباء، اساتذہ اور والدین میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے ، وہ صرف اس لیے نہیں کہ وہ ایک انوکھے پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ انہیں وزیر اعظم سے قیمتی مشورےحاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ وزیر اعظم ہمیشہ یہ یقینی بنانے کے خواہاں رہے ہیں کہ طلباء پرسکون ماحول میں امتحان دیں اور کسی قسم کے تناؤ میں نہ آئیں تاکہ طویل وقفے میں بہتر نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ۔


مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مائی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر نویں جماعت سے بارہویں تک کہ طلبہ کیلئے ایک مختصر مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کیا تھا ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے دو دسمبر سے مائی گو ڈاٹ ان ویب سائٹ پر آن لائن فارم بھرے گئے تھے ۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر 2019 تھی ۔ طلبہ کو پانچ موضوعات دئے گئے تھے ، جس میں کسی ایک موضوع پر زیادہ سے زیادہ 1500 حروف پر مشتمل مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔


یادر ہے کہ اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کے اس پروگرام کا پہلا ایڈیشن ‘‘پریکشا پہ چرچا 1.0’’ کا انعقاد 16فروری 2018 کو تال کٹورہ اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں ہوا تھا ۔ اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ اس پروگرام کے دوسرے ایڈیشن ‘‘پریکشا پہ چرچا 2.0 ’’ کا انعقاد 29 جنوری 2019 کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہی ہوا تھا ۔
First published: Jan 20, 2020 08:39 AM IST