உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا آپ UPSC سول سروسز کی تیاری کر رہےہیں؟ جانیے کیا ہیں اس ہفتے کے کرنٹ افیئرز

    بینک میں ملازمت کے لیے امتحان دیا جاتا ہے۔

    بینک میں ملازمت کے لیے امتحان دیا جاتا ہے۔

    فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی افغانستان میں اسائنمنٹ کے دوران انتقال کر گئے تھے، ان کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2020 کے لیے ’’جرنلسٹ آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز دیا جائے گا- صحافیوں کی تنظیم نے اس کا جمعہ کو اعلان کیا۔ صدیقی نیوز ایجنسی رائٹرز کے چیف فوٹوگرافر تھے۔

    • Share this:
      یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) سول سروسز کے خواہشمندوں کو اکثر حالات حاضرہ سے باخبر رہنا اور روزمرہ کے واقعات پر نظر رکھنا پڑتا ہے۔ سابق میں بہت سے سول سروسز ٹاپرز نے سول سروسز کی تیاری کے لیے کئی ذارائع کا استعمال کیا، ان میں سے ایک اہم اور آسان ذریعہ اخبار ہے۔ جس میں روزانہ کی خبریں اور دیگر معلومات پر مبنی فیچرس شائع ہوتے ہیں۔ وہیں بہت سے خواہش مند آن لائن پورٹلس کا بھی سہارا لیتے ہیں۔

      اگر آپ بھی ان خواہشمندوں میں سے ایک ہیں اور سول سروسز کی تیاری کر رہے ہیں تو ہر ہفتہ ہم آپ کے لیے ہفتے بھر کے اہم واقعات پیش کررہے ہیں:

      گڈ گورننس انڈیکس کے ضمن میں گجرات، مہاراشٹر اور گوا اعلی پائیدان پر:

      ہفتہ کو مرکز کے ذریعہ جاری کردہ گڈ گورننس انڈیکس 2020-21 میں گجرات، مہاراشٹر اور گوا سرفہرست تین ریاستوں کے طور پر ابھرے ہیں جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UTs) کی فہرست میں دہلی سرفہرست ہے۔ گجرات میں 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا اور گوا میں 25 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں اتر پردیش نے اپنی 2019 کی کارکردگی کے مقابلے میں صرف 9 فیصد ضافہ دکھایا ہے اور درحقیقت تجارت اور صنعت کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا، جو کہ گڈ گورننس کے 10 شعبوں میں سے ایک ہے۔ جو انڈیکس میں شامل تھے۔

      ممبئی پریس کلب کا ’’جرنلسٹ آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ بعد از مرگ دانش صدیقی کو معنون

      فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی افغانستان میں اسائنمنٹ کے دوران انتقال کر گئے تھے، ان کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2020 کے لیے ’’جرنلسٹ آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز دیا جائے گا- صحافیوں کی تنظیم نے اس کا جمعہ کو اعلان کیا۔ صدیقی نیوز ایجنسی رائٹرز کے چیف فوٹوگرافر تھے۔ کلب نے کہا کہ انہیں روہنگیا اور سی اے اے مخالف مظاہروں سے لے کر کوویڈ 19 اور افغانستان کی خانہ جنگی تک کی خبروں کی فوٹو گرافی کی تحقیقاتی اور اثر انگیز باڈی کے سپیکٹرم کے لئے نوازا جا رہا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: