اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم مودی 71000 لوگوں کو آج تقسیم کریں گے تقررنامے، مختلف سرکاری محکموں میں ملی ہے نوکری

    وزیراعظم مودی 71000 لوگوں کو آج تقسیم کریں گے تقررنامے، مختلف سرکاری محکموں میں ملی ہے نوکری

    وزیراعظم مودی 71000 لوگوں کو آج تقسیم کریں گے تقررنامے، مختلف سرکاری محکموں میں ملی ہے نوکری

    وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ یہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کی وزیراعظم مودی کے وعدے کو پورا کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 71000 لوگوں کو تقررنامے تقسیم کریں گے۔ ساتھ ہی ان لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ ان لوگوں کو مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں حال ہی میں  بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ ’روزگار میلہ‘ مہم کا حصہ ہے۔

      اس کا اعلان پی ایم نے گزشتہ سال 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کے لیے کیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ یہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کی وزیراعظم مودی کے وعدے کو پورا کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔

      اس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ’روزگار میلہ‘ آگے روزگار پیدا کرنے میں بہترین کام کرے گا اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے جب کہ قومی ترقی میں شراکت داری کے لیے مناسب مواقع فراہم کرے گا۔

      ملک بھر میں نامزد یہ لوگ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور اداروں میں جونیئر انجینئر، لوکو پائلٹ، ٹیکنیشین، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینو گرافر، جونیئر اکاونٹنٹ، دیہی پوسٹل سروس، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیچر، نرس، ڈاکٹر، سوشل سیکیوریٹی آفیسر سمیت مختلف عہدوں پر شامل ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’’پی ایم مودی کے 34 منتر طلبہ کو امتحانی تناؤ پر قابو پانے میں کریں گے مدد‘‘ کتاب اردو...!

      یہ بھی پڑھیں:
      پنجاب میں 10 ماہ میں 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں کی فراہمی، وزیراعلیٰ کا دعویٰ

      اس سے قبل، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’’Exam Warriors‘‘ کا ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں میں ترجمہ کا رسم اجرا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اساتذہ اور والدین کے لیے وزیر اعظم کے 34 منتر امتحان کے دباؤ کو شکست دینے میں ان کی مدد کریں گے۔ سنہا نے کہا کہ شاندار اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب "Exam Warriors" میں وزیر اعظم نے امتحانات کے لیے ایک تازگی بخش انداز کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں ہر کسی سے امتحان کو ایک تہوار کی طرح جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تاکید کی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: