مدھیہ پردیش اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے ذریعہ بھوپال ٹرائبل میوزیم میں اردو طلبا کو اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ بھوپال ٹرائبل میوزیم میں منعقدہ اعزاز تقریب میں اردو کے ان طلبا کو اعزاز سے سرفراز کیاگیا جنہوں نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات میں طاردو مضمون میں نوے فیصد سے زیادہ نمبرحاصل کئے تھے۔ دسویں اور بارہویں بورڈ میں نوے فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے اردو طلبا کی شناخت کے لئے اکادمی کے ذریعہ صوبائی سطح پر تحریک چلائی گئی اور پھر صوبائی سطح پر دوسو تیس اردو طلبا کی نشاندہی کرکے ان کا اعزاز کیاگیا۔ اردو کے فروغ اور نئی نسل میں اردو کے تئیں ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے اکادمی اعزاز تقریب کو جہاں لازمی حصہ مانتی ہے وہیں اردو طلبا نے بھی اکادمی کے قدم کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔
مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹرڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز ایٹین اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے فنون لطیفہ کے فروغ کے ساتھ نئی نسل میں اردو زبان کی آبیاری کرنا اردو اکادمی کے پروگرام کا حصہ ہے۔ گزشتہ پانچ چھ سالوں سے اکادمی کے ذریعہ باقاعدہ تحریک چلاکر اردو طلبا کے اعزاز کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ امسال بھی دسویں اور بارہویں بورڈ کے دوسو تیس طلبا کی شناخت کی گئی جنہوں نے بورڈ امتحانات میں اردو مضمون میں نوے فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے تھے۔ آج کی تقریب میں بھوپال کے اردو طلبا کا اعزاز کیاگیا جبکہ بھوپال کے باہر کے اردو طلبا کو اس لئے نہیں مدعو کیا جا سکا کیونکہ ریاست کی سطح پر بورڈ کے امتحانات جاری ہیں۔ دوسرے اضلاع میں بھی اردو طلبا کو اعزاز تقریب کے ذریعہ انعام سے سرفراز کیا جائے گا۔
وہیں اردو اکادمی کے ذریعہ اعزاز حاصل کرنے والے طالب علم محسن حسن نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک شیریں اور محبت کی زبان ہے ۔گھر کے ماحول سے اردو پڑھنے کا شوق ہوااور جب اردو مضمون میں بورڈ کے امتحان میں نوے فیصد سے نمبر حاصل ہوئے تو اکادمی نے ہمیں اعزاز کے لئے مدعو کیا ہے۔ اکادمی کا قدم وقت کی بڑی ضرورت ہے اور اس سے طلبا کی جہاں حوصلہ افزائی ہوتی ہیں وہیں انہیں اردو میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن درشتی نے کمزور برادریوں کی فلاح و بہبود کے 20سال کیےمکمل، مراٹھی میں لانچبڑھتی آبادی اور قبرستانوں کے سمٹتے دائرے کے بیچ دو گز زمین کے لئے پیدا ہوئیں مشکلات
جبکہ اردو اکادمی کے ذریعہ اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ شاہد کہتی ہیں کہ وہ لوگ جو اردو کا ماتم کرتے ہیں انہیں آج آکر یہاں دیکھنا چاہیئے کہ اردو زندہ زبان ہے اور نئی نسل میں اردو کی تعلیم کو لیکر کس طرح کا شوق بڑھ رہا ہے۔ اردو اکادمی کے ذریعہ اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا گیا قدم قابل تحسین ہے ۔ میں جہاں گریجوایشن کی سطح پر دوسرے مضمون میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا خیال کر رہی تھی اب میں نے طے کیاہے کہ اردو مضمون سے ہی سول سروس کے امتحان میں شریک ہونگی اور اس زبان کے ذریعہ مقام حاصل کر کے دیکھاؤنگی۔
پروگرام میں سپتک فائن آرٹس کے طلبا کے ذریعہ موسیقی کے ساتھ کلام بھی پیش کیاگیا جسے سامعین نے خوب پسند کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔