உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کریئر پروموشن سو سائٹی نے بے سہارا بچوں کی تعلیم کیلئے اٹھایا خصوصی قدم

    بھوپال کی فعال سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے ایسے بچے جو اپنے سر پرستوں سے محروم ہوئے ہیں انہیں  تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔

    بھوپال کی فعال سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے ایسے بچے جو اپنے سر پرستوں سے محروم ہوئے ہیں انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔

    بھوپال کی فعال سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے ایسے بچے جو اپنے سر پرستوں سے محروم ہوئے ہیں انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔

    • Share this:
    کورونا قہر سخت مرحلہ بھلے ہی اب دور جا چکا ہو اور حالات زندگی معمول پر آرہے ہیں مگر وہ لوگ جنہوں نے کورونا کے قہر میں اپنا سب کچھ کھودیا ہے وہ اب اس کے نام سے کانپ اٹھتے ہیں ۔ راجدھانی بھوپال میں ایسے بہت سے بچے ہیں جو کورونا کی وبا میں اپنے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ایسے بچوں کے سر سے والدین کی شفقت کا سایہ کیا اٹھا اپنوں نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا شروع کردیا ۔ ایسے مشکل دور میں جہاں دو وقت کی روٹی ہی مشکل ہو رہی ہو اپنے سرپرستوں سے محروم بچے تو تعلیم کے حصول کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں ۔مگر بھوپال کی فعال سماجی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے ایسے بچے جو اپنے سر پرستوں سے محروم ہوئے ہیں انہیں  تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔
    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ سو سائٹی کے ذریعہ اقلیتی طلبا کو مفت کتاب فراہم کرنے اور انہیں اسکالرشپ دینے کا کام تو الحمد اللہ تین دہائیوں سے جاری ہے مگر اس بار کورونا کی وبا کے سبب کچھ ترجیحات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جارہا ہے جو کورونا میں اپنے سر پرستوں سے محروم ہو گئے ہیں اور وہ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ سو سائٹی ایسے طلبا کو ڈاٹا تیار کررہی ہے تاکہ انکی اسکالرشپ کی شکل میں انکی فیس کا انتظام کیا جاسکے ۔ہماری کوشش ہے کہ مالی مشکلات کے سبب کوئی بھی طالب علم علم کے حصول سے محروم نہ ہو۔
    وہیں مسلم ایجوکیشن اینڈکیریر پروموشن سو سائٹی میں آئے طالب علم علی کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہوا تھا کہ یہاں بچوں کو اسکالرشپ دی جاتی ہے ۔کورونا کی وبااور والد کے دنیا سے جانےکے بعد اب تعلیم کو جاری رکھنا ہمارے اور ہمارے گھر والوں کے لئے بہت مشکل ہوگیا ہے ۔ سو سائٹی کے لوگوں نے ہماری تفصیلات لینے کے بعد سروے کیا ہے ۔ہمیں کتابیں فراہم کردی گئیں ہیں اور جلد ہی ہمیں اسکالرشپ کے لئے چیک دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ۔ہم تو ایک کاپی خریدنے سے بھی محروم تھے ۔اللہ نے راستہ دکھایا ہے ،اب ہماری کوشش ہے کہ پڑھ کر ڈاکٹر بنیں اور اسی طرح سے لوگوں کی مدد کریں جیسے سو سائٹی کے لوگ کر رہے ہیں ۔

    وہیں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی میں پہلی بار آنے والی طالبہ عمرہ کہتی ہیں کہ دوستوں سے سنا تھا کہ یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والوں کی مدد کی جاتی ہے ۔سال بھر پہلے تک ہمارا تو ایک خوشحال گھرانہ تھا ۔مگر کورونا کی وبا نے سب برباد کردیا ہے ۔ اماں گھروں میں کام کرتی ہیں اس سے گھر کی ضرورت کسی طرح سے تو پوری ہو جاتی ہے لیکن تعلیم کے لئے بندو بست نہیں ہو سکتا ہے ۔سو سائٹی کے لوگوں نے جو چیک دیا ہے اس سے ہماری اسکول فیس کا جو انتظام ہوا ہے اس کو ہمارے آنسو بتا نے کے لئے کافی ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: