உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs: پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں بھرتیاں، 35 خالی آسامیوں کی جائے گی پُر

    روزگار سے متعلق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ میں سینئر سکیل سٹینوگرافروں کی 35 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    روزگار سے متعلق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ میں سینئر سکیل سٹینوگرافروں کی 35 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    روزگار سے متعلق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ میں سینئر سکیل سٹینوگرافروں کی 35 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    • Share this:
      پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ نے سینئر سکیل سٹینو گرافروں (senior scale stenographers) کی 35 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست فارم سرکاری ویب سائٹ highcourtchd.gov.in پر دستیاب ہیں اور امیدوار 15 جنوری تک اسے بھر کر جمع کر سکتے ہیں۔

      روزگار سے متعلق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ، چندی گڑھ میں سینئر سکیل سٹینوگرافروں کی 35 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ صرف اہل امیدوار ہی 15.01.2022 تک ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ www.highcourtchd.gov.in پر آن لائن درخواستیں داخل کریں اور ریکروٹمنٹ سیل ویب پورٹل پر یعنی www.recruitmenthighcourtchd.com بھی درخواست دی جاستکی ہے۔ گریجویشن کی ڈگری کے حامل امیدوار اس پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

      بھرتی کرنے والے ادارے نے انتخاب کے عمل کے بارے میں کہا ہے کہ امیدواروں کو 100 w.p.m. کی رفتار سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت ہوگی۔ انگریزی میں شارٹ ہینڈ اور کمپیوٹر پر 20 w.p.m کی رفتار سے نقل کرنے کے لیے (ورڈ پروسیسنگ ٹیسٹ) قابلیت ضروری ہے۔ وہیں کسی بھی امیدوار کو ٹیسٹ میں کوالیفائی نہیں کیا جائے گا، اگر وہ 4٪ سے زیادہ غلطیاں کرتا ہے۔

      ملازمت سے متعلق تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ کیجیے۔

      اس میں کہا گیا ہے کہ اسپریڈ شیٹ ٹیسٹ صرف کوالیفائنگ نوعیت کا ہوگا۔ جو کہ 10 نمبروں کا اور 10 منٹ کے دورانیہ پر مبنی ہے۔ اسپریڈ شیٹ ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کے لیے امیدوار کو 40 فیصد یا اس سے زیادہ یعنی 4 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔ ورڈ پروسیسنگ/ ٹرانسکرپشن ٹیسٹ میں اہل امیدواروں کی سلیکٹ لسٹ سختی سے میرٹ کی بنیاد پر تیار کی جائے گی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: