اپنا ضلع منتخب کریں۔

    قطر ایئرویز میں مختلف عہدوں پر بھرتیاں، ہندوستانی نوجوانوں کیلئے بھی ملازمت کے بہترین مواقع

    تصویر قطر ایئر ویس (ٹوئٹر)

    تصویر قطر ایئر ویس (ٹوئٹر)

    Qatar Airways: بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر ایئرویز کا ہندوستان کے ساتھ ہمیشہ سے ایک خاص رشتہ رہا ہے اور اس بھرتی مہم کے ساتھ ہم مارکیٹ کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ قطر ایئرویز کا خاندان ہندوستان میں بھی موجود ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaqatarqatarqatarqatar
    • Share this:
      قطر ایئرویز (Qatar Airways) میں مختلف عہدوں پر بھرتیاں جاری ہے۔ قطر ایئرویز نے ہندوستانی نوجوانوں کے لیے بھی اس کے دروازے کھولے ہیں۔ وہ مختلف عہدوں کے لیے ہندوستان بھر سے قابل افراد کو منتخب کر کے انھیں ملازمت فراہم کرے گا۔ ایئر لائن نے جمعہ کو کہا کہ 16 ستمبر سے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ہندوستانی شہری درکار ڈویژنوں میں مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔

      قطر ایئرویز کے ذرائع نے بتایا قطر ایئرویز مختلف ڈویژنوں میں بھرتیوں کے تحت بڑے پیمانے پر عملے کی بھرتیاں کررہا ہے۔ جس میں قطر ایئرویز، قطر ڈیوٹی فری، قطر ایوی ایشن سروسز، قطر ایئرویز کیٹرنگ کمپنی، قطر ڈسٹری بیوشن کمپنی سے لے کر دھیافاتینا ہوٹلز تک کئی عہدے شامل ہیں۔

      یہ بھرتیاں کھانا پکانے، کسٹمر سروس، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز، گراؤنڈ سروسز، سیفٹی اینڈ سیکیورٹی، ڈیجیٹل پیمنٹ اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیلز جیسے متعدد ڈویژوں میں کی جائیں گے۔ جس میں صلاحت مند افراد کو ترجیح دے جائے گی۔ ہندوستان میں بھرتی مہم 16 اور 17 ستمبر 2022 کو دہلی اور 29 اور 30 ​​ستمبر 2022 کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔

      ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان قطر ایئرویز کے کیریئر پیج کے ذریعے آن لائن رولز کے تحت درخواست دینا شروع کر سکتے ہیں۔ قطر ایئرویز کا آفیشل ویب سائٹ https://qatarairways.com/recruitmen ہے۔ ایئر لائن نے مطلع کیا کہ منتخب امیدواروں کو مسابقتی ٹیکس فری آمدنی ملے گی۔ جس میں رہائش اور الاؤنسز شامل ہیں۔

      قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البکر نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو تقویت دینے اور مسافروں کے لیے کسٹمر کے تجربے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ ہم صحیح لوگوں کی بھرتیوں کے ذریعے اپنی خصوصی صلاحیتوں اور سہولیات میں مزید اضافہ کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      PHOTOS: مسلم لڑکی نے مذہب اسلام ترک کرکے ہندو لڑکے سے کرلی شادی، راہل کے لئے اقرا بنی ‘اشکا‘

      قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البکر نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو تقویت دینے اور مسافروں کے لیے کسٹمر کے تجربے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ ہم صحیح لوگوں کی بھرتیوں کے ذریعے اپنی خصوصی صلاحیتوں اور سہولیات میں مزید اضافہ کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022: محمد نبی کا حیران کن انکشاف، پاکستان سے ہار کے بعد لی تھی نیند کی گولیاں

      بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر ایئرویز کا ہندوستان کے ساتھ ہمیشہ سے ایک خاص رشتہ رہا ہے اور اس بھرتی مہم کے ساتھ ہم مارکیٹ کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ قطر ایئرویز کا خاندان ہندوستان میں بھی موجود ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: