دہلی کے پرائیوٹ اسکولوں میں نرسری، کے جی و پہلی کلاس میں ایڈمیشن کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ اب دہلی کے سرکاری اسکول کی نرسری، کے جی و پہلی کلاس میں داخلے کے لیے یکم مارچ سے درخواست کا عمل شروع ہونے جارہا ہے۔ ان کلاسس مین داخلے کے لیے آف لائن درخواست 15 مارچ تک دی جاسکتی ہے۔ دہلی میں رہنے والے بچے ہی داخلے کے لیے درخواست کے اہل ہوں گے۔ اسکول سے ایک کلومیٹر کی دوری میں رہنے والے بچوں کو داخلے میں ترجیح دی جائے گی۔
محکمہ تعلیم نے حکم دیا ہے کہ اسکول کسی بھی بچے کو کسی بھی حالات میں فارم جمع کرنے سے منع نہیں کریں۔ اگر ایک کلومیٹر کے دائرے میں کوئی اسکول نہیں ہوگا، ایسے حالات میں تین کلومیٹر کی دوری والے بچے داخلے کے اہل ہوں گے۔ اگر بچہ تین کلومیٹر سے زیادہ کی دوری پر رہتا ہے تو پرنسپل بچے کے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے سرپرستوں سے حلف نامہ لیں گے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نےجمعہ کو نرسری، کے جی و پہلی کلاس میں داخلے کے لیے گائیڈلائنس جاری کردئیے ہیں۔ گائیڈلائنس کے مطابق اپنے علاقے کے سرودیہ اسکول سے سرپرست داخلہ فارم کو حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ہندوستان کے تقریباً 1.2 لاکھ اسکول میں صرف ایک ہی ٹیچر! تو پورا تعلیمی نظام کیسے ہوگا؟ والدین صبح کی شفٹ والے اسکولوں میں صبح 8.30 سے 11.30 بجے تک اور شام کی شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر 2.30 سے شام 5.30 بجے تک اسکول میں نصب ڈراپ باکس میں فارم ڈال سکتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے رہنما خطوط میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی بچے کو کسی بھی حالت میں فارم جمع کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ تینوں کلاسوں کے ہر حصے میں صرف 40-40 بچے ہوں گے۔ نرسری میں داخلے کے لیے 31 مارچ 2023 تک بچے کی عمر تین سال، کے جی میں داخلے کے لیے چار سال اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے پانچ سال ہونی چاہیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔