உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان بورڈ ریزلٹ : بارہویں کے نتائج جاری ، جانئے کیسے کریں چیک

    RBSE 12th Results 2021 :  راجستھان بورڈ نے بارہویں کے نتائج جاری کردئے ہیں ۔ بورڈ نے اس مرتبہ سبھی اسٹریم کے نتائج ایک ساتھ ہی جاری کئے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ سال سبھی اسٹریم کے نتائج الگ الگ دن جاری کئے گئے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : راجستھان سکینڈری ایجوکیشن بورڈ نے بارہویں کے نتائج جاری کردئے ہیں ۔ بورڈ نے بارہویں کے آرٹس ، سائنس اور کامرس ، سبھی اسٹریم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ راجستھان بورڈ 2021 کے نتائج rajeduboard.rajasthan.gov.in اور rajresults.nic.in کے ساتھ نیوز 18 اردو کی ویب سائٹ https://urdu.news18.com پر بھی چیک کرسکتے ہیں ۔

      نیز جو طلبہ نتائج سے خوش نہیں ہیں ، انہیں ایک آف لائن امتحان میں بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا ، جس کی اطلاع بورڈ کے ذریعہ بعد میں دی جائے گی ۔ راجستھان بورڈ کے بارہویں میں اس مرتبہ ساڑھے نو لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا ۔ دیگر تعلیم بورڈوں کی طرح راجستھان بورڈ نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر دسویں اور بارہویں کے امتحانات رد کردئے تھے ۔

      بتادیں کہ گزشتہ سال 2020 میں آر بی ایس ای نے بارہویں کے تین اسٹریم کے بورڈ امتحانات کے نتائج الگ الگ دن اعلان کئے تھے ۔ سال 2020 میں سائنس کا ریزلٹ آٹھ جولائی کو ، کامرس کا ریزلٹ دس جولائی اور آرٹس کا ریزلٹ 21 جولائی 2020 کو جاری کیا گیا تھا ، لیکن اس سال تینوں اسٹریم کے نتائج ایک ہی دن جاری کئے گئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: