راجستھان میں کب تک ہوگی ٹیچروں کی بھرتی، اسمبلی میں وزیر تعلیم نے دیا سوال کا جواب
راجستھان میں کب تک ہوگی ٹیچروں کی بھرتی، اسمبلی میں وزیر تعلیم نے دیا سوال کا جواب ۔ علامتی تصویر ۔
Rajasthan Teachers Recruitment 2023: راجستھان کے وزیر تعلیم ڈاکٹر بی ڈی کللا نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں تیسرے زمرہ کے اساتذہ کی سبھی خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ کللا نے یہ جانکاری اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں دی۔
جے پور: راجستھان کے وزیر تعلیم ڈاکٹر بی ڈی کللا نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں تیسرے زمرہ کے اساتذہ کی سبھی خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ کللا نے یہ جانکاری اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں دی۔ انہوں نے اسمبلی میں یقین دلایا کہ ریاست میں تیسری کٹیگری کے اساتذہ کی سبھی 39 ہزار خالی آسامیوں کو راجستھان ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (ریٹ) کا نتیجہ آتے ہی کونسلنگ کے بعد پُر کیا جائے گا۔
وقفہ سوالات کے دوران ممبر اسمبلی کی جانب سے اس سلسلے میں پوچھے گئے ضمنی سوال کے جواب میں کللا نے کہا کہ ریٹ کا امتحان ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2021 کو ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تیسرے زمرہ کے اساتذہ کے آن لائن ٹرانسفر درخواست فارم کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کللا نے واضح کیا کہ اس کے تحت منتقلی کیلئے درخواست لینا صرف ایک عمل ہے اور اس میں منتقلی کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پالیسی فیصلہ نہیں ہونے کی وجہ سے ان درخواستوں کی بنیاد پر تبادلے نہیں ہو سکے۔
قابل ذکر ہے کہ کللا نے بدھ کو اسمبلی میں محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن سے متعلق گرانٹس کے مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں تیسرے زمرہ کے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر کام جاری ہے اور یہ پالیسی جلد سب کے سامنے ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔