مرکزی حکومت کے ذریعہ اقلیتی طلبا کی پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک دی جانے والی اسکالرشپ کو بند کئے جانے کےخلاف راجدھانی بھوپال میں کانگریس کارکنان نے ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں راجیہ بھون کا گھیراؤ کیا۔ بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں نیلم پارک سے ریلی نکالی گئی لیکن پولیس انتظامیہ کے ذریعہ ریلی کو امبیڈکر چوراہے سےآگے نہیں جانے دیا اور ایس ڈی ایم کے توسط سے میمورنڈم لیکر انہیں روانہ کردیا گیا۔ کانگریس کارکنان نے اقلیتی طلبا کے تعلیمی حقوق کو لیکر میمورنڈم دیتے ہوئے سڑک سے سنسدتک لڑائی لڑنے کا انتباہ دیا۔
بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے لیکن حقیقی معنوں میں اقلیتی طبقہ کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے اور انہیں تعلیم سے دور کرنے کی مسلسل سازشیں جاری ہیں۔
نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے توسط سے اقلیتی طلبا اسکالرشپ کو لیکر آن لائن درحواست دیتے تھے اور امسال بھی پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں جماعت تک کے اقلیتی طلبا نے اسکالرشپ کو لیکر آن لائن درحواستیں جمع کیں تھیں مگر مرکزی حکومت کے اقلیتی وزارت کے ذریعہ پندرہ نومبر کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
11 قصورواروں کی وقت سے پہلے رہائی کیوں؟ بلقیس بانو نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہفحش فلمیں دیکھنے کی تھی لت، 5 کلاس میٹ نے دوست لڑکی کا کیا ریپ، ویڈیو بھی بنایا اور۔۔۔۔ہم لوگ اپنے مطالبات کو لیکر راجیہ تک جاناچاہتے تھے اور گورنر صاحب سے ملاقات کرکے انہیں حقیقت بتانا چاہتے تھے مگر پولیس انتظامیہ نے نیلم پارک کے آگے ہی روک دیا ۔ ہم لوگوں نے ایس ڈی ایم کے توسط سے گورنر کو میمورنڈم بھیجا ہے اور نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے توسط سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو دی جانے والی اسکالرشپ کو دو بارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقلیتی طبقہ تعلیم کے میدان میں پہلے سے ہی پسماندہ ہے۔ اسکالرشپ کے توسط سے اقلیتی طلبا کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی تھی مگر اس اسکالرشپ کے بند ہونے سے اقلیتی طبقہ کی ایک بڑی آبادی تعلیم سے دور ہو جائے گی۔ اقلیتی طبقہ کے تعلیمی اور آئینی حقوق کو لیکر ہماری تحریک جاری رہے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔