ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

RBSE 12th Commerce Results 2020 : راجستھان بورڈ کے بارہویں کامرس کا ریزلٹ جاری ، 94.49 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں نتائج

RBSE 12th Commerce Results 2020 : راجستھان بورڈ کے بارہویں کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بورڈ کے صدر ڈاکٹر نے صبح سوا گیارہ بجے نتائج کا اعلان کیا ۔

  • Share this:
RBSE 12th Commerce Results 2020 : راجستھان بورڈ کے بارہویں کامرس کا ریزلٹ جاری ، 94.49 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں نتائج
راجستھان بورڈ کے بارہویں کامرس کا ریزلٹ جاری ، 94.49 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں نتائج

RBSE 12th Commerce Results 2020 : راجستھان بورڈ کے بارہویں کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بورڈ کے صدر ڈاکٹر ڈی پی جارولی نے صبح سوا گیارہ بجے نتائج کا اعلان کیا ۔ اس کے ساتھ ہی اس امتحان میں شرکت کرنے والے 36 ہزار سے زیادہ طلبہ کا انتظار ختم ہوگیا ۔ اس سال کامرس میں 94.49  فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں ۔ بورڈ نےسائنس اسٹریم کے ریزلٹ پہلے ہی جاری کردئے گئے تھے ۔ طلبہ اپنا ریزلٹ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ rajresults.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں ۔


ریزلٹ کی خاص باتیں


کل 94.49 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔


لڑکوں کے پاس ہونے کا فیصد 93.18  رہا ۔

لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 96.94 رہا ۔

راجستھان بورلڈ 2017 سے میرٹ لسٹ جاری نہیں کررہا ہے ۔

 

لڑکیوں نے اس مرتبہ بھی لہرایا پرچم

راجستھان بورڈ کی بارہویں کلاس کے اس سال کے کامرس کے ریزلٹ میں بھی لڑکیوں کا دبدبہ قائم رہا ۔ جہاں اس سال 96.94  فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں وہیں لڑکوں کے پاس ہونے کا فیصد 93.18  فیصد رہا ۔ گزشتہ سال سے موازنہ کریں تو سال 2019 میں طلبہ کے پاس ہونے کا فیصد 89.40 تھا تو وہیں طالبات کے پاس ہونے کا فیصد 95.31  تھا ۔

 

ایسے چیک کریں ریزلٹ

راجستھان بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ rajresults.nic.in پر جائیں ۔

بارہویں کامرس کے ریزلٹ کے آپشن پر کلک کریں ۔

رول نمبر سمیت دیگر تفصیلات درج کریں ۔

سبمٹ بٹن پر کلک کرتے ہی آپ کی اسکرین پر ریزلٹ کا پیج کھل جائے گا ۔

ریزلٹ کو اپنے پاس محٖفوظ کرلیں اور ممکن ہو تو اس کا پرنٹ بھی نکال لیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 01:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading