RBSE 12th result 2020 : راجستھان بورڈ نے 12ویں سائنس کا ریزلٹ کیا جاری ، 91.96 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں نتائج
راجستھان بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (Rajasthan Board Result 2020) کے بارہویں کے سائنس کا ریزلٹ ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈیٹاسرا نے جاری کیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 08, 2020 04:55 PM IST
راجستھان بورڈ نے 12ویں سائنس کا ریزلٹ کیا جاری ، 91.96 فیصد طلبہ پاس ، یہاں دیکھیں نتائج
RBSE 12th science result : راجستھان بورڈ کے بارہویں جماعت کے سائنس اسٹریم کا امتحان دینے والے لاکھوں طلبہ کا انتظار شام کے چار بجنے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ۔ راجستھان بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (Rajasthan Board Result 2020) کے بارہویں کے سائنس کا ریزلٹ ریاست کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈیٹاسرا نے جاری کیا ۔ اس مرتبہ پاس ہونے والے طلبہ کا فیصد 91.96 رہا جبکہ گزشتہ سال 92.88 فیصد رہا تھا ۔
اس سال میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔ میرٹ لسٹ اسکروٹنی کے بعد جاری ہوگی ۔ اس مرتبہ سائنس اسٹریم میں دو لاکھ 39 ہزار آٹھ سو طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا ۔ امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ rajresults.nic.in پر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔
لڑکیوں کا رہا دبدبہ
اس مرتبہ راجستھان بورڈ کے بارہویں سائنس میں لڑکیوں کا دبدبہ رہا ۔ اس سال لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 94.60 رہا تو وہیں لڑکوں کے پاس ہونے کا فیصد 90.61 رہا ۔ گزشتہ سال 91.59 فیصد لڑکے پاس ہوئے تھے تو وہیں ان کے موازنہ میں 95.86 فیصد لڑکیوں نے اپنا پرچم لہرا تھا ۔
راجستھان بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ rajresults.nic.in پر جائیں ۔
بارہویں ریزلٹ کے آپشن پر کلک کریں ۔
اپنا رول نمبر اور دیگر تفصیلات دی گئی جگہ پر بھریں ۔
تفصیلات بھرنے کے بعد جیسے ہی سبمٹ بٹن پر کلک کریں گے تو اسکرین پر ریزلٹ آجائے گا۔
ریزلٹ ملنے کے بعد اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔ ممکن تو اس کا پرنٹ بھی نکال لیں ۔










