உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Indian Railways Recruitment:انڈین ریلوے میں اپرینٹس کے 756 عہدوں پر نکلی بھرتی، 7 مارچ تک دے سکتے ہیں درخواست

    انڈین ریلوے میں نکلی بھرتیاں۔

    انڈین ریلوے میں نکلی بھرتیاں۔

    Indian Railways Recruitment: ہندوستانی ریلوے نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت اپرنٹس کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار جو ان پوسٹوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ rrcbbs.org.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ہندوستانی ریلوے نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت اپرنٹس کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار جو ان پوسٹوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ rrcbbs.org.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 7 مارچ ہے۔

      پوسٹس کی تعداد: 756

      اہم تاریخ

      درخواست دینے کی شروعاتی تاریخ: 08 فروری 2022

      درخواست دینے کی آخری تاریخ: 07 مارچ 2022

      اہلیت
      امیدواروں کا تسلیم شدہ بورڈ سے کم از کم 50فیصد نمبروں کے ساتھ دسویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہیے۔

      عمر کی حد
      15 سے 24 سال کے درمیان

      درخواست کی فیس
      100 روپیے

      انتخاب کا طریقہ کار
      امیدواروں کا انتخاب میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ میرٹ لسٹ کلاس 10ویں اور ITI سرٹیفکیٹ کے بنیاد پر تیار کی جائے گی۔

       

      آن لائن درخواست کے لئے اس لنک پر کلک کریں

      آفیشیل نوٹیفکیشن کے لئے اس لنک پر کلک کریں
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: