بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اپنے کمیونیکیشن ونگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتی شروع کردی ہے۔ امیدوار خالی آسامیوں کے لیے بی ایس ایف کی ویب سائٹ rectt.bsf.gov.in پر درخواست دے سکتے ہیں۔
بی ایس ایف بھرتی کی اہم تفصیل بارڈر سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف نے اپنی آفیشل ویب سائٹ rectt.bsf.gov.in پر 22 اپریل2023 سے اپنے کمیونیکیشن ونگ میں ہیڈ کانسٹیبل (ریڈیو آپریٹر) اور ہیڈ کانسٹیبل (ریڈیو میکانیک) کے عہدوں کے لیے درخواست قبول کرنا شروع کردیا ہے۔ بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل 2023 کے لیے درخواست لنک 22 اپریل 2023 کو رات 11 بجے سرگرم ہوجائے گی۔ اہل مرد اور خاتون امیدوار بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل 2023 کے لیے 12 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
بی ایس ایف کانسٹیبل آسامیوں کی تفصیل
بی ایس ایف کی اس بھرتی مہم کا مقصد کل 247 آسامیاں بھرنا ہے، جن میں سے 217 آسامیاں ہیڈ کانسٹیبل (ریڈیو آپریٹر) اور 30 ہیڈ کانسٹیبل (ریڈیو مکینک) کے لیے ہیں۔
بی ایس ایف ہیڈکانسٹیبل کے لیے عمر کی حد
بارڈر سیکورتی فورس (بی ایس ایف) بھرتی میں درخواست گزار کے لیے عمر کی حد 12 مئی 2023 کے دن تک 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی ضروری ہے۔ حالانکہ، ریزرویشن زمرے کے امیدواروں کے لیے بالائی عمر حد میں چھوٹ دی گئی ہے۔
بی ایس ایف بھرتی کے لیے غیر محفوظ/ ای ڈبلیو ایس/ او بی سی زمرہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 100 روپے امتحانی فیس اور 47.20 روپے سروس چارج جمع کرانا ہوگا۔ خواتین امیدواروں/SC/ST/BSF کی خدمت کرنے والے اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو امتحانی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے BSF کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن پڑھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔