اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’اقلیتی طلبہ کیلئے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کوکیاجائےبحال‘ کانگریس لیڈر دلوائی

    پہلے فیلو شپ میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی تھی

    پہلے فیلو شپ میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی تھی

    دلوائی نے کہا کہ اقلیتوں میں خواندگی کی شرح خاص طور پر بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں میں کمیونیٹیز کے اندر موجود غربت کی وجہ سے نمایاں طور پر کم ہے۔ ان کمیونٹیز کے غریب والدین اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکالنے پر مجبور ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کانگریس کے سینئر لیڈر حسین دلوائی (Husain Dalwai) نے مرکز سے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (Maulana Azad National fellowship) کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ملک بھر کے اقلیتی طلبہ کو اعلی تعلیم کی حصولیابی کے لیے دی جاتی رہی ہے۔ حسین دلوائی نے اقلیتی طبقے کے طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو بھی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے ایک خط میں راجیہ سبھا کے سابق رکن دلوائی نے کہا کہ پری میٹرک اسکالرشپ میں اس سال سے ترمیم کی گئی ہے اور اسے صرف نوویں دسویں تا دسویں کے طلبہ کے لیے لاگو کیا گیا ہے، جبکہ مولانا آزاد فیلو شپ اسکیم کو بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فیصلے اقلیتی برادری کے طلبہ پر منفی اثر ڈالیں گے۔

      دلوائی نے کہا کہ اقلیتوں میں خواندگی کی شرح خاص طور پر بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں میں کمیونیٹیز کے اندر موجود غربت کی وجہ سے نمایاں طور پر کم ہے۔ ان کمیونٹیز کے غریب والدین اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکالنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لڑکیوں میں خواندگی کی شرح میں زبردست کمی آئے گی۔

      یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اقلیتی طلبہ کو دی جانے والی مولانا آزاد فیلو شپ کے لئے یوجی سی نیٹ کی شرط لگائے جانے کی طلبہ تنظیمیں مخالفت کی تھی۔ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ نیٹ لاگو کرنا اس اسکیم کو بند کرنے کی سازش ہے۔ مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور مسلم، بودھ، عیسائی، جین اور پارسی اور سکھ طبقے کے طلبہ کو مولانا آزاد فیلو شپ دیتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: مولانا آزاد فیلو شپ کے لئے نیٹ لازمی کئے جانے کا فیصلہ منسوخ کیاجائے: طلبا تنظیموں کا مطالبہ

      طلبہ تنظیمیں کا کہنا تھا کہ غریب اقلیتی طلبہ کے لئے آزاد فیلو شپ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی آخری اور پہلی امید ہے۔ پہلے فیلو شپ میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی تھی، لیکن آپ بھی یوجی سی نیٹ پاس کرنے کی شرط لگادی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: پری میٹرک اسکالرشپ کی تقسیم میں بد انتظامی کا انکشاف



      دلوائی نے کہا کہ چھ اقلیتی برادریوں کے لیے پری میٹرک اسکالر شپ میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو شامل کیا جانا چاہیے اور مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بحال کیا جانا چاہیے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: