ریپکو بینک نے جونیئر اسسٹنٹ/کلرک آسامیوں کی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ ان آسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار بینک کی آفیشل ویب سائٹ repcobank.com پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 05 نومبر سے شروع ہو گیا ہے اور رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2022 ہیں۔ اس بھرتی مہم کے ذریعے کل 50 خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔
اہم تاریخوں، آسامیوں اور دیگر تفصیلات درجہ ذیل دیے گئے ہیں۔
ریپکو بینک جے اے/کلرک آسامیوں کی اہم تاریخیں:
- آن لائن رجسٹریشن 05 نومبر 2022 سے شروع ہوگی ہے۔
- آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 نومبر 2022 ہے۔
- امتحان کی تاریخ سے 7-10 دن پہلے
- کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کریں۔
- آن لائن ٹیسٹ کی تاریخ عارضی طور پر دسمبر 2022 کے آخری ہفتے / جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔
ریپکو بینک بھرتی 2022: اہلیت کا معیارامیدوار کو یو جی سی کے ذریعہ کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں گریجویشن ہونی چاہئے۔ بارویں جماعت میں باقاعدہ اسٹریم ہونے کے بغیر اوپن یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ڈگری کو کسی بھی کیڈر کی بھرتی کے لیے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
امیدوار مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے بھرتی کی نوٹیفکیشن سے دیکھ سکتے ہیں۔
ریپکو بینک جے اے/کلرک آسامیوں کی نوٹیفکیشن کے لیے یہاں پر کلکانتخاب کا معیار:امیدواروں کو بینک کی طرف سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کو اصل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لیے بلایا جائے گا۔
امیدوار کس بھی ریاست (تمل ناڈو، پڈوچیری، آندھرا پردیش، کیرالہ اور کرناٹک) میں خالی آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پوسٹ آفس میں بھرتیوں کا آغاز، جانیے کونسی آسامیاں ہیں دستیاب اور کیا ہے اہلیت؟رپیکو بینک جے اے/کلرک بھرتی کے لیے ایس سی/ ایس ٹی/ پی ڈبلیوں ڈی/ ایکس سروس مین کے لیے درخواست کی فیس 500 روپے اور جنرل و دیگر تمام زمروں کے لیے 900 روپے ادا کرنے ہوگئے۔
تنخواہ:ریپکو بینک میں جونیئر اسسٹنٹ/کلرک بھرتی میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو مہینے میں 17,900 روپے سے 47,920 روپے بطور تنخواہ دی جائے گی۔
ریپکو بینک جے اے/کلرک کی بھرتی 2022 کے لیے پلائی کیسے کریں؟آن لائن درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اس اشتہار میں بیان کردہ اہلیت اور دیگر اصولوں کو پورا کرتے ہوں ۔ اہل امیدوار بینک کی آفیشل ویب سائٹ www.repcobank.com پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر چیک کرئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔