اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیل بھرتی 2022: مینجمنٹ ٹرینی کے 245 پوسٹوں کے لیے درخواست شروع، جانئے اہلیت، اپلائی کرنے کا طریقہ و دیگر تفصیلات۔

    سیل مینیجمنٹ ٹرینی آسامیوں میں درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر 28 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    سیل مینیجمنٹ ٹرینی آسامیوں میں درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر 28 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    سیل بھرتی کے لیے درخواست 03 نومبر 2022 سے شروع ہوگئے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 نومبر 2022 ہیں۔ مینجمنٹ ٹرینی کے عہدوں میں درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو مکینیکل، میٹلرجی، الیکٹریکل، کیمیکل، سول، مائننگ یا انسٹرومینٹیشن شعبوں میں انجینئرنگ کی ڈگری %65 نمبروں (تمام سمسٹرز کی اوسط) کے ساتھ ہونا لازمی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jammu and Kashmir | Kolkata | Hyderabad | Mumbai
    • Share this:
      سیل بھرتی 2022: اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) مینجمنٹ ٹرینیز کے عہدوں کے لیے امیدواروں سے درخواست طلب کر رہا ہیں۔ ان آسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 23 نومبر تک سیل کی آفیشل ویب سائٹ sail.com پر درخواست دے سکتے ہیں۔

      اس بھرتی مہم کے ذریعے کل 245 خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ اہم تاریخیں، آسامیاں، اور دیگر تفصیلات یہاں دیکھیں۔

      سیل بھرتی کے لیے درخواست  03 نومبر 2022 سے شروع ہوگئے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 نومبر 2022 ہیں۔ ان آسامیوں میں درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر 28 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

      سیل مینجمنٹ ٹرینی آسامیاں:

      پوسٹ کے نام اور آسامیوں کی تعداد :

      میٹالرجیکل انجینئرنگ: 52 سیٹیں۔

      الیکٹریکل انجینئرنگ: 59 سیٹیں۔

      کیمیکل انجینئرنگ: 14 سیٹیں۔

      سول انجینئرنگ: 16 سیٹیں۔

      مائننگ انجینئرنگ: 26 سیٹیں۔

      انسٹرومینٹیشن انجینئرنگ: 13 سیٹیں۔

      یہ بھی پڑھیں:آئی بی پی ایس اسپیشلسٹ آفیسر تقرارت2022: خالی آسامیوں کی تعداد کتنی ہے؟ رجسٹریشن کیسے کروائیں ؟ جانئے یہاں۔


       کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا بھرتی 2022ماہانہ تنخواہ 216000پوسٹ،اہلیت اوراپلائی کرنےکاطریقہ چیک کریں.


      اہلیت کا معیار:

      تعلیمی قابلیت: سیل میں مینجمنٹ ٹرینی کے عہدوں میں درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو مکینیکل، میٹلرجی، الیکٹریکل، کیمیکل، سول، مائننگ یا انسٹرومینٹیشن شعبوں میں انجینئرنگ کی ڈگری %65 نمبروں (تمام سمسٹرز کی اوسط) کے ساتھ  ہونا لازمی ہیں۔

       انتخاب کا طریقہ کار: 

      سیل مینجمنٹ ٹرینیز (ٹیکنیکل) آسامیوں کی بھرتی اوپر دیے گئے انجینئرنگ کے سات شعبوں میں کرئے گا اور امیدواروں کو گیٹ 2022 (GATE 2022) کے اسکور کا استعمال کرتے ہوئے منتخب کیا جائے گا۔

      براہ راست لنک: سیل مینجمنٹ ٹرینیز آسامی کی نوٹیفکیشن

      سیل ایم ٹی پوسٹس کے لیے اپلائی کیسے کریں؟

      خواہشمند امیدوار سیل کی آفیشل ویب سائٹ sail.com پر جا کر آن لائن درخواست جمع کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا ذریعہ/طریقہ قبول نہیں کیا جائے گا۔


      • سیل کی آفیشل ویب سائٹ یعنی co.in پر جائیں۔

      • رجسٹریشن کا لنک تلاش کریں۔

      • اپنے آپ کو پورٹل پر رجسٹر کریں۔

      • درکار معلومات کو پُر کرکے تمام دستاویزات اپ لوڈ کرئے اور اسی طرح درخواست کے عمل کو مرحلہ در مرحلہ مکمل کریں۔

      • درخواست کی فیس ادا کریں۔

      • آخر میں درخواست فارم جمع کریں اور مستقبل کے حوالے کے لیے اس کا پرنٹ آؤٹ لیں۔

      Published by:Faheem Mir
      First published: