உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JNU: جےاین یوکوملی پہلی خاتون وائس چانسلر، سنت شری دھولیپوڈی پنڈت ہوگی نئی وائس چانسلر

    سنت شری دھولیپوڑی پنڈت (Santishree Dhulipudi Pandit)

    سنت شری دھولیپوڑی پنڈت (Santishree Dhulipudi Pandit)

    جگدیش کمار نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں شعبہ سیاست و پبلک ایڈمنسٹریشن کی پروفیسر سنت شری دھولیپوڈی پنڈت کو جے این یو کا اگلا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      سنت شری دھولیپوڈی پنڈت (Santishree Dhulipudi Pandit) کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (JNU) کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ جو کہ جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر بن گئی ہے۔ سابق میں سنت شری دھولیپوڑی پنڈت، ساوتری پھولے پونے یونیورسٹی (SPPU) میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔ جے این یو کے سابق وی سی ایم جگدیش (M Jagdeesh) کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

      پنڈت نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ سے سوشل ورک میں ڈپلومہ کرچکی ہیں۔ وہیں تاریخ اور سماجی نفسیات میں بی اے اور سیاسیات میں ایم اے پریزیڈنسی کالج، مدراس سے مکمل کیا۔ وہ کبھی جے این یو کی طالبہ تھیں۔ انھوں نے یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل مکمل کی ہے۔ انھوں نے ’Parliament and Foreign Policy in India - The Nehry Years‘ پر ایک مقالہ کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

      پنڈت اس وقت مہاراشٹر میں ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔ ایم او ای کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند جو یونیورسٹی کے وزیٹر ہیں، انھوں نے سنت شری دھولیپوڑی پنڈت کی جے این یو کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔

      پنڈت نے 1988 میں گوا یونیورسٹی میں اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز کیا اور 1993 میں پونے یونیورسٹی منتقل ہو گئے۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں انتظامی عہدہ پر فائز رہی ہیں۔ وہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی رکن اور مرکزی یونیورسٹیوں کے وزیٹر کے لیے نامزد بھی رہ چکی ہیں۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے 29 پی ایچ ڈی کی رہنمائی کی۔

      جگدیش کمار نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں شعبہ سیاست و پبلک ایڈمنسٹریشن کی پروفیسر سنت شری دھولیپوڈی پنڈت کو جے این یو کا اگلا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

      ’وہ جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں۔ پروفیسر سنت شری دھولیپوڑی پنڈت کو میری دلی مبارکباد۔ میں آج ان کے حوالے کر رہا ہوں اور ان کے نئے کردار میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں‘
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: