سی آر پی ایف بھرتی 2023: 1.12 لاکھ تنخواہ والی چاہیے نوکری، تو سی آر پی ایف میں فوری کریں اپلائی، 10ویں، گریجوایٹ کریں اپلائی
سی آر پی ایف بھرتی 2023
Sarkari Naukri 2023 CRPF Recruitment 2023: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں ملازمت کی تلاش کر رہے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ جو بھی امیدوار اس لنک crpf.gov.in کے ذریعے درخواست دے رہے ہیں ان چیزوں کو غور سے پڑھیں۔
CRPF Recruitment 2023: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) میں نوکری (Sarkari Naukri) پانے کی چاہت ہر کسی کی ہوتی ہے۔ جو بھی امیدوار پیرا ملٹری میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے لیے سنہرا موقع ہے۔ اس کے لیے سی آر پی ایف نے ایس آئی اور اے ایس آئی (CRPF Recruitment 2023) کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار جو ان آسامیوں (CRPF Recruitment) کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، سی آر پی ایف کی سرکاری ویب سائٹ crpf.gov.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 مئی ہے۔ سی آر پی ایف بھرتی 2023 کے تحت کل 212 آسامیاں بھری جائیں گی۔
سی آر پی ایف بھرتی کے لیے انتخاب کا عمل ان آسامیوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب تحریری ٹیسٹ (CBT)، فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ/ فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ، دستاویزات کی تصدیق اور تفصیلی میڈیکل ٹیسٹ (DME) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔