உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmiri youth کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے تربیتی کورسز کا اہتمام، یہ کورس روزگار وروزمرہ کی ڈجیٹل سرگرمیوں میں بھی ہوگا کار آمد ثابت

    مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ اور فورس ہیڈ کوارٹر ساشسترا سیما بال نئی دہلی (Sashastra Seema Bal New Delhi) کی ہدایت پر شمالی کشمیر کے پٹن میں انوکھی پہل کی جارہی ہے۔ کشمیری نوجوانوں Kashmiri youth کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے تربیتی کورسز Computer Course کا اہتمام کیا گیا۔

    • Share this:
    مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ اور فورس ہیڈ کوارٹر ساشسترا سیما بال نئی دہلی (Sashastra Seema Bal New Delhi) پر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں قائم  2nd BN SSB، کی جانب سے وادی کشمیر کے پچیس مقامی طلباء کو ایس ٹیکنالوجی، آئی ٹی سولوشنز میں بنیادی کمپیوٹر کورس کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔  کشمیری نوجوانوں Kashmiri youth کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے تربیتی کورسز Computer Course کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تربیتی کورس تیس دن کی مدت کا تھا جو یکم فروری سے 6 مارچ تک جاری رہا۔ یہ کورس در اصل آپسی بھائی چارہ، ملک  کی حفاظت کے تھیم اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کی ایک کڑی کے تحت ایس ایس بی کی یونٹ نے پٹن میں ایس ایس بی کے کیمپس میں مقامی طلباء کے دورے کی دعوت دی اور انہیں یہاں ہتھیار دکھائے۔

    سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے شہیدوں کی تصاویر اور انہیں سیکورٹی فورسز میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی۔پ روگرام کے دوران ڈپٹی کمانڈنٹ رنجیت سنگھ، کمانڈنٹ آف جی  سوربھ کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افسران نےطلباء کا خیرمقدم کیا۔ تقریب میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد کمپیوٹر اور قومی یکجہتی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ کمانڈنٹ نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کا بنیادی مقصد وادی کشمیر کے مقامی طلباء کو مدد فراہم کرنا ہے۔ کمانڈٹ رنجیت سنگھ نے طلباء سے خطاب کیا اور تربیت کے بارے میں بریفنگ دی اور فورس پر یقین رکھنے اور ان کے والدین کو مذکورہ ٹریننگ میں شرکت کی اجازت دینے پر طلباء کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔

    کورس کا مقصد ضرورت مند طلباء کو کمپیوٹر کی مدد کرنا ہے جو ان کے لیے روزگار اور روزمرہ کی ڈیجیٹل سرگرمیوں میں بھی کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ رنجیت سنگھ نے کہا کہ SSB مستقبل قریب میں وادی کشمیر کے لوگوں کی مدد کے لیے اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرے گا۔ ایک طالب علم نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایس ایس بی بٹالین کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے طالب علموں کے روزگار کے وسائل ڈھونڈنے کے لئے ایسے تربیتی پروگرام منعقد کئے۔ ایک اور طالب علم نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایس ایس بی ایسے مزید پروگرام منعقد کرائیں تاکہ نوجوانوں ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: