உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Reopen School: دہلی حکومت کا بڑا اعلان، یکم نومبر سے کھلیں گے سبھی کلاس کے اسکول

    Youtube Video

    Delhi School Reopen: قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول اسٹاف کا سو فیصد ویکسینیٹ ہونا لازمی ہوگا۔ جانکاری کے مطابق 98 فیصد اسٹاف کو کم از کم پہلی خوراک لگ چکی ہے۔

    • Share this:
      دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا (Manish Sisodia) نے کہا ہے کہ دہلی میں سبھی کلاسوں کے لیے یکم نومبر سے اسکولوں کو کھولا (School Reopen in Delhi) جائے گا اور چھٹ پوجا کے انعقاد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ منیش سسودیا نے ڈی ڈی ایم اے DDMA کی میٹنگ میں دہلی کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں کو تمام کلاسوں کے لئے یکم نومبر سے کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو آن لائن تعلیم کےانتظامات کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔ کوئی بھی اسکول بچوں کو زبردستی آنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسکول اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ کلاس میں طلباء کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس یہاں کنٹرول میں ہے۔ اس لیے اسکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کورونارہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چھٹ پوجا کی بھی اجازت دی جائے گی ۔

      انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ مقامات پر کورونا ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے چھٹ منائی جائے گی ۔ محدود تعداد میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چھٹ ایک بہت اہم تہوار ہے، اسے بہت اچھی طرح اور احتیاط سے منائیں۔

      قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول اسٹاف کا سو فیصد ویکسینیٹ ہونا لازمی ہوگا۔ جانکاری کے مطابق 98 فیصد اسٹاف کو کم از کم پہلی خوراک لگ چکی ہے۔

      بتادیں کہ ڈی ڈی ایم اے DDMA نے دہلی کے درجہ نو سے بارہویں تک کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کو شروعد کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ نرسری سے کلاس آٹھ تک کیلئے اسکولوں کو لیکر فیصلہ نہیں کیا تھا۔ حالانکہ طلبا کے لئے کلاس میں حصہ لینے کیلئے والدین کی رضامندی ضروری ہے۔ وہیں آن لائن کلاسز بھی جاری رکھی گئی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: