ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

دہلی میں آج کھلیں گے 10ویں ۔ 12ویں کلاس کے اسکول، بچوں کو بھیجنے سے ضرور جانیں یہ گائیڈ لائنس

304 دن بعد طلبا کو اپنے اسکول میں انٹری ملے گی۔ ایسے میں طلبا کو اسکول کے بدلے ماحول کے ساتھ نئے قوانین کو بھی عمل میں لانا ہوگا جس کے تحت فی الحال آپس میں ہاتھ ملانے سے دور رہیں گے۔

  • Share this:
دہلی میں آج کھلیں گے 10ویں ۔ 12ویں کلاس کے اسکول، بچوں کو بھیجنے سے ضرور جانیں یہ گائیڈ لائنس
304 دن بعد طلبا کو اپنے اسکول میں انٹری ملے گی

نئی دہلی. ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن (Corona vaccination) کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی (Delhi) میں آج سے دسویں اور بارہویں کلاس کے اسکول کھلنے جارہے ہیں۔ اسکول کھولنے سے پہلے دہلی حکومت (Delhi Govt) نے ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ، دسویں اور بارہویں جماعت کے عملی ، منصوبوں اور پری بورڈ / بورڈ امتحانات کے لئے اسکولوں کی تیاری کو لیکر اسکولوں کو کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔


قابل غور ہے کہ 304 دن بعد طلبا کو اپنے اسکول میں انٹری ملے گی۔ ایسے میں طلبا کو اسکول کے بدلے ماحول کے ساتھ نئے قوانین کو بھی عمل میں لانا ہوگا جس کے تحت فی الحال طلبا آپس میں ہاتھ نہیں ملا سکیں گے۔ اگر آپ بھی اپنے بچوں کو آج سے اسکول بھیجنے والے ہیں تو ان خاص باتوں کے بارے میں جان لیجئے۔


1. صرف 10 ویں کلاس کے بچوں کو والدین کی مرضی ، اجازت کے بعد اسکول (Delhi School) آنے کی اجازت ہوگی۔ اسکول آنے والے طلبا کے والدین کو تحریری اجازت نامہ دینا لازمی ہے جو طلبا والدین کی رضامندی والے خط کے بغیر اسکول آئیں گے انہیں اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا۔


2. ایس او پی میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسٹرکشن زون کے باہر کے اسکولوں کو صرف درج سرگرمیوں کے تحت ہی اجازت دی جائے گی۔ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے طلباء ، اساتذہ اور ملازمین کو اسکول نہیں آنے دیا جائے گا۔

3. ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے انٹری گیٹ ، ایکزٹ گیٹ پر بھیڑ سے بچنے کے لئے اسکول کا وقت کم از کم 15 منٹ کے وقفے کے ساتھ رکھنا ہوگا۔

4. اسکولوں کو صرف کلاسز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی اسمبلی ، پروگرام، غیر نصابی یا جسمانی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔
5۔ ہنگامی صورتحال میں اسکول کے سربراہان اسکول میں کورنٹائن کمرے کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسکول ممبران کو لازمی طور پر اسکول کے احاطے میں ماسک پہننا ہوگا۔ اسکول دوبارہ کھلنے (School Reopen) کے بعد بھی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی کیونکہ گھر پر رہنے والے آن لائن کلاس اٹینڈ کریں پائیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 18, 2021 09:08 AM IST