ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ملک کے کئی حصوں میں 6 ماہ بعد کھلے اسکول، جانئے کیسا رہا نظارہ

اسکولوں کو کھولا ضرور گیا لیکن بچوں کی تعداد کم ہی رہی اور اساتذہ ان کا انتظار ہی کرتے تھے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں صورت حال یہی بنی رہی۔ بغیر ماسک والے طلبہ کا اسکول میں داخلہ ممنوع تھا۔ تھرمل اسکریننگ میں درجہ حرارت معمول پر آنے پر ہی داخلہ دیا گیا۔

  • Share this:
ملک کے کئی حصوں میں 6 ماہ بعد کھلے اسکول، جانئے کیسا رہا نظارہ
ملک کے کئی حصوں میں 6 ماہ بعد کھلے اسکول، جانئے کیسا رہا نظارہ

نئی دہلی۔ کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے پیش نظر پچھلے 6 ماہ سے بند اسکول پیر کو کھلے۔ کنٹینمنٹ زون والے علاقوں کے علاوہ کئی ریاستوں میں اسکول کھلے۔ 11 ویں اور 12 ویں کے طلبہ کے لئے اسکول کھلے۔ حالانکہ سماجی دوری، ماسک اور تھرمل اسکریننگ سبھی چیزوں کی لازمیت جاری رہی لیکن کافی کم بچے اسکول میں آئے۔ ماں۔ باپ کو تحریری طور پر یہ دینا تھا کہ بچوں کو صفائی ستھرائی سے اسکول بھیجے جا رہے ہیں۔


اسکولوں کو کھولا ضرور گیا لیکن بچوں کی تعداد کم ہی رہی اور اساتذہ ان کا انتظار ہی کرتے تھے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں صورت حال یہی بنی رہی۔ بغیر ماسک والے طلبہ کا اسکول میں داخلہ ممنوع تھا۔ تھرمل اسکریننگ میں درجہ حرارت معمول پر آنے پر ہی داخلہ دیا گیا۔ سماجی دوری سمیت سبھی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو کھولا گیا، لیکن ماحول بالکل پھیکا ہی رہا۔


آئیے جانتے ہیں کچھ ریاستوں کے اسکولوں میں کیسا رہا نظارہ


ہریانہ

ریاست میں اسکولوں کو کھولا ضرور گیا لیکن موجودگی نہ کے برابر رہی۔ سرپرستوں نے تحریری طور پر دینے سے منع کرتے ہوئے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا۔ حالانکہ، کتنے بچے پہلے دن اسکولوں میں آئے، اس میں کچھ حکام نے کافی کم تعداد مانی ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ پہلا دن ہونے کی وجہ سے کم تعداد میں طلبہ آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

راجستھان

راجستھان میں سرکاری اور نجی اسکول پیر کو کھلے ضرور تھے لیکن اکا۔ دکا طلبہ ہی پہنچے۔ اساتذہ کو صرف انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تمام ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو کھولا گیا۔

جموں وکشمیر

صحت اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کافی کم دکھائی تھی۔ انفیکشن کے ڈر سے سرپرستوں نے اپنے بچوں کو جوکھم میں نہیں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ، آئندہ کچھ دنوں میں صورت حال میں تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔

آسام
آسام میں پہلے دن اسکولوں کا رنگ پھیکا رہا۔ گوہاٹی میں ایک اسکول کے پرنسپل نے کلاس 11 اور 12 میں 5 سے 10 فیصد طلبہ کے آنے کی بات کہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 22, 2020 02:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading