اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں میں ملازمت کے متعدد خواہشمند زیر حراست، منصفانہ انتخاب کی یقین دہانی کرائی گئی

    ’’ہمیں ایک ہی امتحان میں بار بار کتنی بار حاضر ہونا پڑتا ہے‘‘۔

    ’’ہمیں ایک ہی امتحان میں بار بار کتنی بار حاضر ہونا پڑتا ہے‘‘۔

    ’’اپٹیک واپس جاؤ‘‘ اور ’’ہم انصاف چاہتے ہیں‘‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے بھرتی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے میں مبینہ ناکامی کی وجہ سے وہ عمر کی حد عبور کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (JKSSB) کی جانب سے تحریری امتحانات کے انعقاد کے لیے پہلے سے بلیک لسٹڈ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے کئی ملازمت کے خواہشمندوں کو پولیس نے بدھ کے روز جموں میں حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ مظاہرین جموںشہر کے وسط میں ڈوگرہ چوک کے باہر جمع ہوئے اور ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارچ نکالنے کی کوشش کی جب پولیس حرکت میں آگئی اور ان میں سے کئی کو حراست میں لینے سے پہلے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔

      مظاہرین نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف اپٹیک ٹریننگ کمپنی (APTECH) لمیٹڈ کی خدمات حاصل کرنے کے خلاف نعرے لگائے، جس کمپنی کو 2019 میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ جے کے ایس ایس بی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اپٹیک کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا معاملہ سب جوڈیس ہے۔

      تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کو مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق رکھا گیاکیونکہ اس نے پہلے ہی گزشتہ سال مئی میں بلیک لسٹ کرنے کی تین سال کی مدت مکمل کر لی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ جب ہم تحریری امتحان کے انعقاد کے لیے کسی کمپنی کا انتخاب کر رہے ہیں، تو ہم انتخاب میں شفافیت، جوابدہی اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے چیک اینڈ بیلنس کے اصول کو اپناتے ہیں۔ ہم ایک ایسے طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں جو بڑی قومی سطح کی بھرتی ایجنسیوں کے معیارات سے مطابقت رکھتا ہے۔

      ’’اپٹیک واپس جاؤ‘‘ اور ’’ہم انصاف چاہتے ہیں‘‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے بھرتی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے میں مبینہ ناکامی کی وجہ سے وہ عمر کی حد عبور کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ایک شخص نے کہا کہ وہ ایک امتحان کی تاریخ کا اعلان کر رہے ہیں اور پھر اسے منسوخ کر رہے ہیں، ہمیں ایک ہی امتحان میں بار بار کتنی بار حاضر ہونا پڑتا ہے۔

      گزشتہ سال جولائی میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں پیپر لیک اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد 1,200 پولیس سب انسپکٹرز، 1300 جونیئر انجینئرز اور 1,000 فنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ (FAA) کی منتخب فہرست کو منسوخ کر دیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: