جموں: جموں و کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (Shri mata vaishno devi university) کو کورونا وائرس وبا Covid-19 pandemic کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ دراصل یہاں کے 13 طلبا کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ یاسی کے ضلع مجسٹریٹ چرندیپ سنگھ نے اگلے احکامات تک یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ طلباء کے کورونا ٹیسٹ 31 دسمبر 2021 کو کیے گئے تھے۔ اس تحقیقات کے دوران 13 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک بھر میں کورونا کا انفیکشن مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر ممبئی میں 55 فیصد کیسز بڑھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر سے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں بھی امتحانات ہونے تھے لیکن اب یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے اگلے ہفتے دوبارہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے 169 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس دوران 2 افراد کی موت بھی ہوئی۔ اس وقت یہاں 1397 ایکٹی؎و کیسز ہیں۔ یہاں کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔