உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سکم پبلک سروس کمیشن کی جانب سے درخواستیں طلب، گریجویٹس بن سکتے ہیں اہل! جانیے تفصیلات

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعے کیا جائے گا جس کے بعد جسمانی صحت کا امتحان ہوگا۔ تفصیلی نصاب اور امتحان کی اسکیم سرکاری پورٹل پر دستیاب ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے ایس پی ایس سی کے آفیشل پورٹل پر آتے رہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سکم پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ www.spscskm.gov.in پر فشریز بلاک افسران اور فشریز گارڈز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ فشریز بلاک افسران کے لیے 11 اور فشریز گارڈ کی 13 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیدوار 15 ستمبر کو یا اس سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

      ایس پی ایس سی بھرتی 2021: اہلیت کا معیار

      تعلیمی قابلیت: فشریز بلاک افسران کی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں نے ماہی گیری میں گریجویشن مکمل کی ہو اور فشریز گارڈز کے عہدے کے لیے زولوجی میں بی ایس سی کی ضرورت ہے۔

      تعلیمی تقاضے کے علاوہ امیدواروں کو مقامی زبانوں کا بھی علم ہونا چاہیے اور سکم کے رسم و رواج سے بھی واقف ہونا چاہیے۔

      عمر کی حد: 31 جولائی 2021 تک درخواست دہندگان کی عمر 21 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

      ایس پی ایس سی بھرتی 2021: درخواست دینے کا طریقہ

      مرحلہ 1: سکم پبلک سروس کمیشن کے آفیشل پورٹل پر جائیں۔

      مرحلہ 2: ہوم پیج پر ، بھرتی/اشتہاری ٹیب پر جائیں اور "آن لائن درخواست دیں" کے لنک پر کلک کریں
      مرحلہ 3: خواہش مندوں کو سب سے پہلے لازمی فیلڈز ، ایک درست ای میل آئی ڈی اور فون نمبر بھر کر اپنا اندراج کرنا ہوگا۔

      مرحلہ 4: رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ، امیدوار رجسٹرڈ لاگ ان اسناد کو محفوظ کر سکتے ہیں اور درخواست فارم بھرنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

      مرحلہ 5: تمام تفصیلات پُر کریں ، دستاویزات اپ لوڈ کریں ، درخواست کی فیس ادا کریں اور مزید حوالہ کے لیے تصدیقی صفحہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

      امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعے کیا جائے گا جس کے بعد جسمانی صحت کا امتحان ہوگا۔ تفصیلی نصاب اور امتحان کی اسکیم سرکاری پورٹل پر دستیاب ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے ایس پی ایس سی کے آفیشل پورٹل پر آتے رہیں۔

      فشریز گارڈ کے لیے منتخب امیدواروں کو پے میٹرکس کے لیول 6 کے مطابق ادائیگی کی جائے گی اور فشریز بلاک افسران پے میٹرکس کے لیول 10 میں ہوں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: