உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MANUU: ایس آئی او مانو یونٹ کاطلباکیلئےہیلپ لائن ڈیسک، ان نمبرات پرمعلوم ہوگی تمام تفصیلات

    ’دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے‘۔

    ’دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے‘۔

    طلحہ منان نے مزید کہا کہ اس ہیلپ لائن ڈیسک کے ذریعے روزآنہ کم و بیش 15 سے 20 فون کالز و کئیوں وہاٹس ایپ میسیجز موصول ہوتے ہیں، جس سے متعلق طلبا کو مکمل معلومات ہمارے ساتھی فراہم کراتے رہتے ہیں۔

    • Share this:
      مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) حیدرآباد نے سال 23-2022 کے داخلے کا اعلان جاری کر دیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کئے جائیں گے۔ اس کی اطلاع یونیورسٹی کے آفیشیل ویب سائٹ سے دی گئی۔ اس سال یو جی سی نے تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کے کورسز میں سی یو ای ٹی (سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے داخلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مانو کے بھی دیگر انڈر گریجویٹ کے کورسز کو شامل کیا گیا ہے۔

      ایک پرس نوٹ کے مطابق سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22/05/2022 ہے۔ اس کے علاوہ مانو میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل ڈپلومہ جو کہ انٹرنس بیسڈ ہے، جس کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 01/06/2022 ہے۔ اسی طرح میرٹ بیسڈ کورسز میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30/08/2022 ہے۔ تمام طلبا جو مانو میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ مذکورہ تاریخ کے اندر ہی اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کر لیں، تاکہ داخلے کی کاروائی یقینی بنا سکیں-

      پرس نوٹ کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبا تنظیم ایس آئی او SIO ( اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلبا کی آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے۔ جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبا کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

      ایس آئی او مانو
      ایس آئی او مانو


      اس ہیلپ لائن ڈیسک سے طلبا کی ایک کثیر تعداد جو رجسٹریشن کی پریشانیوں سے دو چار ہیں وہ مستفیض ہو رہے ہیں- نا صرف ہیلپ لائن بلکہ وہ طلبا جن کے آس پاس رجسٹریشن کے سہولیات مہیا نہیں ہیں، جس سے وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں پریشان ہوتے ہیں، ایسی حالت میں ایس آئی او ان کے رجسٹریشن فارم کو بھی مکمل کر کے مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

      مزید پڑھیں: Anti-NEET Bill: یہ بل کیا ہے اور اس کا میڈیکل کالج کے داخلوں پر کیا اثر پڑے گا؟

      پرس نوٹ کے مطابق اس ضمن میں ایس آئی او مانو یونٹ کے صدر طلحہ منان نے بتایا کہ چونکہ مانو میں داخلے کے لئے طلبا کی کثیر تعداد پسماندہ علاقوں سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انھیں رجسٹریشن فارم بھرنے میں طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلبا کے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس آئی او گزشتہ کئی سال سے ایسے ہیلپ ڈیسک مہیا کرا کے ان کی مدد کرتی آرہی ہے اور ان شاءاللہ آگے بھی کرتی رہے گی۔

      پرس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج ذیل ہیلپ لائن ڈیسک کے نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

      عبدالمقیت (سی یو ای ٹی) 9580303655

      اشہد شیرازی (پی جی کورسز) 7838618075

      محمد رمیز (پی ایچ ڈی) 9932834089

      نوشاد ( پروفیشنل کورسز) 9771825046

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں گروپ I مینز امتحان کے لیے ای-کیوسشن پیپر کا امکان، جانیے تفصیلات


      طلحہ منان نے مزید کہا کہ اس ہیلپ لائن ڈیسک کے ذریعے روزآنہ کم و بیش 15 سے 20 فون کالز و کئیوں وہاٹس ایپ میسیجز موصول ہوتے ہیں، جس سے متعلق طلبا کو مکمل معلومات ہمارے ساتھی فراہم کراتے رہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ طلبا مزید اس ہیلپ لائن سے مستفیض ہونگے اور اپنے داخلے کو یقینی بنائیں گے-
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: