உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتہ کے عالیہ یونیورسٹی میں بند ہوا خاص کورس، طلباء میں نظر آ رہی ہے بے چینی

    Kolkata Aliah University

    Kolkata Aliah University

    کولکاتہ میں مسلمانوں کی تعلیمی ترقی اور انہیں اعلی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے بنائے گئے عالیہ یونیورسیٹی (Kolkata Aliah University) سے ڈبلو بی سی ایس کی کوچنگ سینٹر بند ہونے سے طلباء میں پریشانی دیکھی جارہی ہے۔

    • Share this:
    کولکاتہ میں مسلمانوں کی تعلیمی ترقی اور انہیں اعلی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے بنائے گئے عالیہ یونیورسیٹی (Kolkata Aliah University) سے ڈبلو بی سی ایس کی کوچنگ سینٹر بند ہونے سے طلباء میں پریشانی  دیکھی جارہی ہے۔ مغربی بنگال سیول سروس امتحان کے لئے عالیہ یونیورسیٹی میں2012 میں کوچنگ سینٹر کی شروعات ہوئی تھی جہاں اقلیتی طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کی جاتی تھی۔ یونیورسیٹی میں تعلیم کے حصول کے لئے آنے والے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اس کوچنگ سینٹر کا بھی فائدہ اٹھاتے تھے یہاں کے کوچنگ سینٹر نے اپنے شاندار نتائج کے باعث جلد ہی مقبولیت حاصل کرلی۔ 25.29 فیصد طلباء نے یہاں سے کامیابی حاصل کی اور نوکری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    تاہم کورونا بحران کے باعث جہاں تعلیمی اداریے بند ہیں آن لائن کلاسز سے تعلیمی نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
    عالیہ یونیورسیٹی میں بھی آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی ہے لیکن ڈبلو بی سی ایس کی کوچنگ کا سلسلہ بند ہونے سے طلباء میں بےچینی دیکھی جارہی ہے اس کوچنگ کے لئے فنڈ کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔ طلباء ڈبلو بی سی ایس کوچنگ کی شروعات کا مطالبہ کررہے ہیں۔


    وہیں اس تعلق سے یونیورسٹی انتظامیہ فیصلہ لینے میں ناکام ہے۔ طلباء نے یونیورستی انتظامیہ سے کورس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق حکومت نے ڈبلو بی سی ایس کوچنگ کی زمداری ریاستی حج کمیٹی کو دینا کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس تعلق ابتک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
    Published by:sana Naeem
    First published: