ہوم » نیوز » اسپورٹس

News18- Byju's Young Genius: ونڈر کڈس آف انڈیا ایتھلیٹ پوجا بشنوئی نے چھوٹی عمر میں کئے بڑے کمال

کھیل کی دنیا (World of Sports) میں راجستھان نے ملک کو کئی نایاب ہیرے دئے ہیں۔ ریاست میں جوش اور جنون سے بھرے کھلاڑیوں کی لمبی فہرست ہے۔ اسی فہرست میں ایک اور نام جڑ گیا ہے۔ یہ نام ہے راجستھان کی کوہ نور ایتھلیٹ پوجا بشنوئی (Athlete Pooja Bishnoi) کا۔

  • Share this:
News18- Byju's Young Genius:  ونڈر کڈس آف انڈیا ایتھلیٹ پوجا بشنوئی نے چھوٹی عمر میں کئے بڑے کمال
کھیل کی دنیا (World of Sports) میں راجستھان نے ملک کو کئی نایاب ہیرے دئے ہیں۔

News18- Byju's Young Genius:  بائیجوس ینگ جینیس، نیٹ ورک ایٹین (Network 18) کی نئی پہل جس میں ناظرین کے سامنے ملک  بھر کے ہنر مند بچوں کو لایا جائے گا۔ ایسے بچے جو کم عمر میں بھی خاص فن میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔  23 جنوری سنیچر کو اس سیریز کا دوسرا ایپیسوڈ ٹیلی کاسٹ ہونے جا رہا ہے۔ دوسرے ایپیسوڈ میں ناظرین کی ملاقات راجستھان میں رہنے والی پوجا بشنوئی  (Pooja Bishnoi) سے ہوگی، جو ایتھلیٹ ہیں اور اولمپک کی تیاری کر رہی ہیں۔ پوجا محض نو سال کی عمر میں ایشیا کی سب سے چھوٹی سکس پیک ایبس ہونے کا فخر حاصل کر چکی ہیں۔ 

کھیل کی دنیا  (World of Sports) میں راجستھان نے ملک کو کئی نایاب ہیرے دئے ہیں۔ ریاست میں جوش اور جنون سے بھرے کھلاڑیوں کی لمبی فہرست ہے۔ اسی فہرست میں ایک اور نام جڑ گیا ہے۔ یہ نام ہے راجستھان کی کوہ نور ایتھلیٹ پوجا بشنوئی (Athlete Pooja Bishnoi)  کا۔

پوجا بشنوئی محض نو سال کی ہیں لیکن بڑی۔بڑی شخصیتیں ان کی مرید ہیں۔ ایک طرف جہاں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا فاؤنڈیشن پوجا بشنوئی کی مدد کرتا ہے۔ وہیں ہندستانی سنیما کی دنیا کے بگ بی امیتابھ بچن بھی پوجا کے مرید ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نے تو حال ہی میں پوجا کے یوم پیدائش پر ٹویٹر کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔ سوشل میڈیا پر پوجا کی چرچا کم نہیں ہے۔ ہر کوئی ان کے اس ہنر کا دیوانہ ہے، فین فالوون بھی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔


پوجا صرف جیت حاصل کرنا جانتی ہے۔

مغربی راجستھان کے جودھپور ضلع کے گاؤں گڑھا وشنویان گاؤں کی بیٹی پوجا بشنوئی صرف جیتنا جانتی ہے۔ وہ جو من میں ٹھان لیتی ہے اسے پورا کرکے ہی چھوڑتی ہے۔ اس معصوم ایتھلیٹ کے ارادے فولادی ہیں۔ تبھی تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ پوجا کے جوش کے آگے پریشانیاں گھٹنے ٹیک دیتی ہیں۔ دھوروں کی یہ بیٹی نہ رکےی ہے نہ جھکتی ہے، وہ صرف سورج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وقت کو چیلنچ کرتی ہے۔

کئی ریکارڈ بنا چکی ہے پوجا
ونڈر کڈ آف انڈیا کے نام سے مشہور ہوتی جا رہی پوجا اپنی ماں میما دیوی  Mima Devi) اور چھوڑے بھائی کلدیپ کے پاس گاؤں میں ماما شرون بڈھیا (Sarwan Budiya) کے پاس ہی رہتی ہے۔  (Sarwan Budiya)  ہی اس کے کوچ ہیں۔ پوجا نے اس عمر میں ہی تین کلو میٹر کی 12 منٹ 50 سیکنڈ میں پورا کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ وہیں دس کلو میٹر کی دوڑ 48 منٹ میں پورا کر چکی ہیں۔ جودھپور سے محض تیس کلو میٹر کی دوری پر واقر گڑھا وشنویان گاؤں کی یہ بالا پوجا کی جھولی ملک بیرون ملک کے کئی ایوارڈس سے بھرنے لگی ہے لیکن اس کا تو مقصد ان ایوارڈس سے پورا نہیں ہو رہا ہے، وہ کھیل کی دنیا میں کچھ بڑا اور الگ کرنے کی حسرت لئے ہوئے ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 20, 2021 02:58 PM IST