உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوکری چھوڑ کر 1 لاکھ روپے میں شروع کریں یہ بزنس، ہر مہینے ہوگی بمپر کمائی، حکومت کرے گی 80 فیصد مدد

    اس بزنس میں آپ کرسکتے ہیں بمپر کمائی۔

    اس بزنس میں آپ کرسکتے ہیں بمپر کمائی۔

    مُدرا اسکیم کے تحت آپ کا سلیکشن ہوتا ہے تو بینک سے ٹرم لون 2.87 لاکھ روپے اور ورکنگ کیپٹل لون 1.49 لاکھ روپے مل جائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت آپ کے پاس 500 اسکوائر فٹ تک کا خود کا اسپیس ہونا چاہیے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آج ہم آپ کو ایک ایسے بزنس (Business Idea) کے بارے میں بتا رہے ہیں جسے آپ کم پیسوں میں شروع کر کے زیادہ منافع (Earn Money) کما سکتے ہیں۔ اس بزنس کو اسٹارٹ کرنے کے لئے حکومت بھی آپ کی بھرپور مدد کرے گی۔ ہم بات کررہے ہیں بسکٹ کی، جی ہاں بسکٹ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ ڈیمانڈ میں رہتا ہے۔ اس کی مانگ میں کبھی کمی نہیں آتی۔ ایسے میں بیکری پروڈکٹ (Biscuit Plant) بنانے کی یونٹ لگانا بہتر آپشن ہوسکتا ہے۔

      اگر آپ بیکری انڈسٹری کھولنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کی مدد مودی حکومت کررہی ہے۔ مُدرا اسکیم کے تحت بزنس شروع کرنے کے لئے آپ کو صرف 1 لاکھ روپے انوسٹ کرنا ہوگا۔ مجموعی خرچ کا 80 فیصدی تک فنڈ حکومت سے مل جائے گا۔ اس کے لئے حکومت نے خود پروجیکٹ رپورٹ تیار کی ہے۔ حکومت نے جو بزنس کی اسٹرکچرنگ کی ہے، اُس حساب سے آپ کو سبھی خرچ کاٹنے کے بعد ہر مہینے 50 سے 60 ہزار روپے سے زیادہ منافع ہوسکتا ہے۔

      کتنا آئے گا خرچ
      پروجیکٹ لگانے میں مجموعی خرچ 5.36 لاکھ روپے ہے اس میں آپ کو خود کے پاس سے صرف 1 لاکھ روپے لگانا ہوگا۔ مُدرا اسکیم کے تحت آپ کا سلیکشن ہوتا ہے تو بینک سے ٹرم لون 2.87 لاکھ روپے اور ورکنگ کیپٹل لون 1.49 لاکھ روپے مل جائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت آپ کے پاس 500 اسکوائر فٹ تک کا خود کا اسپیس ہونا چاہیے۔ اگر نہیں ہے تو اسے کرایہ پر لے کر پروجیکٹ فائل کے ساتھ بتانا ہوگا۔

      کتنا ہوگا منافع
      حکومت نے جو پروجیکٹ رپورٹ تیار کی ہے، اُس لحاظ سے 5.36 لاکھ روپے میں مجموعی سالانہ پروڈکشن اور اس کی فروخت کا تناسب کچھ اس طرح سے لگایا گیا ہے۔

      4.26 لاکھ روپے: پورے سال کے لئے کاسٹ آف پروڈکشن
      20.38 لاکھ روپے: پورے سال میں اتنا پروڈکٹ بن جائے گا کہ اُسے بیچنے پر 20.38 لاکھ روپے مل جائیں گے۔ بتادیں کہ اس میں بیکری پروڈکٹ کی فروخت قیمت مارکٹ میں ملنے والے دوسرے آئٹمس کے ریٹ کی بنیاد پر کچھ کم کر کے طئے کیے گئے ہیں۔
      6.12 لاکھ روپے: گراس آپریٹنگ پرافٹ
      70 ہزار: ایڈمنسٹریشن اور سیلس پر خرچ
      60 ہزار: بینک کے لون کا سود
      60 ہزار: دیگر خرچ
      نیٹ پرافٹ: 4.2 لاکھ سالانہ

      مُدرا اسکیم میں کریں اپلائی
      اس کے لئے پردھان منتری مُدرا اسکیم کے تحت آپ کسی بھی بینک میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا، جس میں یہ ڈیٹیل دینی ہوگی۔ نام، پتہ، بزنس ایڈریس، ایجوکیشن، موجودہ انکم اور کتنا لون چاہیے۔ اس میں کسی طرح کی پروسیسنگ فیس یا گیارنٹی فیس بھی نہیں دینی ہوتیْ لون کا اماونٹ 5 سال میں لوٹا سکتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: