نئی دہلی: اگر آپ نئی نوکری کی تلاش میں ہیں تو ہم آپ کو ایک ایسے بزنس (Business Opportunity)کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو شروع کر کے آپ پہلے دن سے ہی زبردست کمائی (Earn Money) کرسکتے ہیں۔ ڈیری پروڈکٹ بنانے والی کمپنی امول (Amul) کے ساتھ بزنس کرنے کا اس وقت بڑا موقع ہے۔
دراصل، امول فرنچائزی (amul Franchise) آفر کررہی ہے۔ کم سرمایہ کاری میں ہر مہینے مقررہ کمائی کی جاسکتی ہے۔ امول کی فرنچائزی لینا فائدے کی ڈیل ہے ۔اس میں نقصان نا کے برابر ہونے کا امکان ہے۔
2 لاکھ سے شروع کرسکتے ہیں بزنسامول بنا کسی رائلٹی یا پروفٹ شیئرنگ کے فرنچائزی آفر کررہی ہے۔ یہی نہیں، امول کی فرنچائزی لینے کا خرچ بھی بہت زیادہ نہیں ہے۔ آپ 2 لاکھ سے لے کر 6 لاکھ روپے خرچ کر کے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ کاروبار کی شروعات میں ہی اچھا خاصہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔ فرنچائزی کے ذریعے ہر مہینے تقریباً 5 سے 10 لاکھ روپے کی فروخت ہوسکتی ہے۔ حالانکہ، یہ جگہ پر بھی منحصر ہے۔
کیسے لینی ہوگی فرنچائزیامول دو طرح کی فرنچائزی آفر کررہا ہے۔ پہلی امول آؤٹ لیٹ، امول ریلوے پارلر یا امول کیوسک کی فرنچائزی اور دوسری امول آئیسکریم اسکوپنگ پارلر کی فرنچائزی۔ اگر ااپ پہلی والی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو 2 لاکھ روپے انوسٹ کرنے ہوں گے۔ وہیں اگر دوسری فرنچائزی لینے کا سوچ رہے ہیں تو 5 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اس میں نان ریفنڈیبل بانڈ سیکورٹی کے طو رپر 25 سے 50 ہزار روپے دینے ہوں گے۔
اتنا ملتا ہے کمیشن امول آوٹ لیٹ لینے پر کمپنی امول پروڈکٹس کے کم از کم سیلنگ پرائس یعنی ایم آر پی پر کمیشن دیتی ہے۔ اس میں ایک ملک پاوچ پر 2.5 فیصدی، ملک پروڈکٹس پر 10 فیصدی اور اائیسکریم پر 20 فیصدی کمیشن ملتا ہے۔ امول آئیسکریم اسکوپنگ پارلر کی فرنچائزی لینے پر ریسیپی بیسڈ آئیسکریم، شیک، پزہ، سینڈویچ، ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک پر 50 فیصدی کمیشن ملتا ہے۔ وہیں، پر پیکڈ آئیسکریم پر 20 فیصدی اور امول پروڈکٹس پر کمپنی 10 فیصدی کمیشن دیتی ہے۔
ہوگی اتنی جگہ کی ضرورتاگر آپ امول آوٹ لیٹ لیتے ہیں تو آپ کے پاس 150 اسکوائر فٹ جگہ ہونی چاہیے۔ وہیں، امول آئیسکریم پارلر کی فرنچائزی کے لئے کم سے کم 300 اسکوائر فٹ کی جگہ ہونی چاہیے۔
کیسے کریں اپلائیاگر آپ فرنچائزی کے لئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو retail@amul.coop پر میل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس لنک
http://amul.com/m/amul scooping parlours پر جا کر بھی جانکاری لی جاسکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔