உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف50ہزار روپے لگا کرشروع کریں یہ بزنس،ہرمہینے ہوگی کروڑوں کی کمائی، جانیے کیسے کریں شروعات؟

    صرف 50 ہزار روپے سے آپ شروع کرسکتے ہیں یہ بزنس۔

    صرف 50 ہزار روپے سے آپ شروع کرسکتے ہیں یہ بزنس۔

    دیپتی اوستھی شرما نے سال 2016 میں جب آن لائن ہورڈنگس کا کاروبار شروع کیا تھا تب وہ صرف 27 سال کی تھی۔ زیادہ پیسے نہیں ہونے کی وجہ سے دیپتی نے صرف 50 ہزار روپے لگا کر آن لائن ہورڈنگ کا کام شروع کردیا۔ اگلے ہی سال سے 12 کروڑ کی کمائی ہونے لگی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ گھر بیٹھے اپنا بزنس شروع (Starting own business) کرنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایک شاندار بزنس آئیڈیا (Profitable business idea) کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اس کاروبار کو آپ صرف 50 ہزار روپے لگا کر شروع کرسکتے ہیں اور کروڑوں میں کما (earn money) سکتے ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں اان لائن ہورڈنگ (Online Hoardings Business) کے کاروبار کا۔ بتادیں کہ ڈیجیٹل کے اس دور میں آن لائن ہورڈنگس کا کاروبار (hoarding business) آپ کے لئے منافع بخش ثابت ہوسکتا ہے۔

      اس کے لئے News18 نے آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ اسٹارٹ اپ کمپنی گو ہورڈنگس ڈاٹ کام (Gohoardings.com) کی فاونڈر دیپٹی اوستھی شرما (Deepti Awasthi Sharma) سے بات کی۔ بتادیں کہ دیپتی اس کاروبار سے ہر مہینے 1 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کررہی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں انہیں سے کہ آپ آن لائن ہورڈنگس (How to start a hoarding business in India ) کا کاروبار کیسے شروع کرسکتے ہیں اور اس میں کتنی کمائی ہوسکتی ہے۔

      سال بھر میں ہی ہوگی کروڑوں کی کمائی
      دیپتی اوستھی شرما نے سال 2016 میں جب آن لائن ہورڈنگس کا کاروبار شروع کیا تھا تب وہ صرف 27 سال کی تھی۔ زیادہ پیسے نہیں ہونے کی وجہ سے دیپتی نے صرف 50 ہزار روپے لگا کر آن لائن ہورڈنگ کا کام شروع کردیا۔ اگلے ہی سال سے 12 کروڑ کی کمائی ہونے لگی اور ایک سال بعد دیپتی کی کمپنی کا ٹرن اوور 20 کروڑ سے زیادہ ہوگیا۔ دیپتی کہتی ہیں، میں نے 2016 میں بہت ہی چھوٹی رقم 50 ہزار روپے سے ڈیجیٹل ہورڈنگس کا کاروبار شروع کیا۔ یہ آئیڈیا کامیاب رہا اور کم وقت میں ہی کمائی ہونے لگی۔

      جانیے، کیسے شروع کریں یہ کاروبار؟
      مارکیٹنگ اور تکنیک کے سہارے اس کام کو شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے بس آپ کو اپنے ڈومن نام سے ایک ویب سائٹ بنانا ہوگا۔ اسے خود ہی پروموٹ کرنا ہوگا۔ شروعاتمیں آپ یہ دیکھیں کہ کہاں اور کس طرح لوگ اشتہار دینے کےلئے جگہ تلاش کررہے ہیں ان سے کانٹیکٹ کرسکتے ہیں۔ یہ کاروبار تیزی سے آگے بڑھتا ہے کیونکہ آئے دن لوگ گھر بیٹھے اشتہار دینا چاہتے ہیں۔

      جانیے کیسے کرتی ہے یہ کمپنی کام؟
      سب سے پہلے گو ہورڈنگس ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر کسٹمر لاگ ان کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ویب سائٹ پر جا کر اپنے لوکیشن (جہاں اسے ہورڈنگ لگوانی ہے( سرچ کر کے سلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ لوکیشن سلیکٹ ہونے کے بعد کمپنی کے پاس ایک میل جاتا ہے۔ اس کے بعد کمپنی کی طرف سے سائٹ اور لوکیشن کی دستیابی کی تصدیق بھیجی جاتی ہے، پھر کسٹمر کی جانبس ے آرٹ ورک اور آرڈر آتے ہیں۔ لوکیشن سائٹ پر لائیو ہونے کے لئے ایک آئی ڈی اینڈ پاسورڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔ بتادیں کہ یہ کمپنی ایک ہورڈنگ کو ایک مہینے کی مدت تک لگوانے کے لئے تقریباً 1 لاکھ روپے لیتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: