உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہر مہینے چاہتے ہیں لاکھوں کی کمائی تو 10،000 روپے میں شروع کریں یہ کاروبار، جانیے کیسے کریں اسٹارٹ؟

    اس بزنس کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ اس سے کئی لوگ اچھی کمائی کر چکے ہیں

    اس بزنس کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ اس سے کئی لوگ اچھی کمائی کر چکے ہیں

    اس بزنس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ دنیا بھر میں قریب 2 ارب ٹن سے زیادہ ویسٹ مٹیرئیل ہر سال جنریٹ ہوتا ہے۔ وہیں اگر ہندوستان کے بارے میں اس کی بات کریں تو اس میں بھی قریب 27.7 کروڑ ٹن سے زیادہ کباڑ جنریٹ ہوتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ کسی بزنس کی تلاش میں ہیں تو آج ہم آپ کو ایک ایسا بزنس آئیڈیا دے رہے ہیں، جس سے فوری آپ کی کمائی شروع ہوجائے گی۔ اسے آپ 10،000-15،000 روپیے میں شروع کرسکتے ہیں اور ہر مہینے لاکھوں روپیے کی آسانی سے کمائی ہوجائے گی۔ ہم بات کررہے ہیں ویسٹ مٹیریل (Waste Material) یعنی کباڑ کے بزنس (Recycling Business Ideas) کے بارے میں۔ یعنی گھر بیٹھے آپ کباڑ کا بزنس شروع کرسکتے ہیں۔

      زیادہ معلومات کے لئے آپ کو بتادیں کہ اس بزنس کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ اس سے کئی لوگ اچھی کمائی (Good Earning) کر چکے ہیں تو چلیے آپ کو اس بزنس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

      شاندار ہے کباڑ کا بزنس
      اس بزنس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ دنیا بھر میں قریب 2 ارب ٹن سے زیادہ ویسٹ مٹیرئیل ہر سال جنریٹ ہوتا ہے۔ وہیں اگر ہندوستان کے بارے میں اس کی بات کریں تو اس میں بھی قریب 27.7 کروڑ ٹن سے زیادہ کباڑ جنریٹ ہوتا ہے۔
      بھارتی مقدار میں ویسٹ کو مینیج کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ ایسے میں اب لوگ ویسٹ مٹیرئیل سے گھر کی سجاوٹ کے Items, Jewelry, Paintings جیسی چیزیں تیار کر کے اس بڑے مسئلے کو بزنس میں تبدیل کررہے ہیں۔ اس بزنس سے لوگ لاکھوں روپے بھی کمارہے ہیں۔

      جانیے، کیسے شروع کریں؟
      اس بزنس کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ اپنے آس پاس اور اپنے گھروں کے بیکار سامان کو اکٹھا کریں۔ آپ چاہیں تو میونسپلٹی سے بھی ویسٹ لے سکتے ہیں۔ کئی کسٹمرس بھی ویسٹ مٹیریل مہیا کراتے ہیں۔ آپ وہاں سے خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد اُس کباڑ کی اچھے سے صفائی کریں۔ پھر الگ الگ سامان کی ڈیزائننگ اور کلر کرنا ہوگا۔

      بنا سکتے ہیں یہ سامان
      کباڑ سے آپ کافی کچھ بناسکتے ہیں۔ جیسے کہ ٹائر سے سیٹینگ چیئربناسکتے ہیں۔ آن لائن اس کی قیمت 700 روپے کے آس پاس ہے۔ اس کے علاوہ کپ، ووڈن کرافٹ، کیٹل، گلاس، و دیگر گھر کی سجاوٹ کا سامان بھی بنایا جاسکتا ہے۔ آخر میں مارکیٹنگ کا کام شروع ہوتا ہے۔ ای کامرس کمپنی امیزون اور فلپ کارٹ پر اسے بیچ سکتے ہیں۔ اسے آپ آن لائن اور آف لائن دونوں ہی پلیٹ فارم پر بیچ سکتے ہیں۔

      ہر مہینے 10 لاکھ روپے کی انکم
      دی کباڑی ڈاٹ کام اسٹارٹ اَپ (Thekabadi.com Startup) کے مالک شوبھم نے اس بزنس کی شروعات ایک رکشہ، ایک آٹو اور تین لوگوں کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر کباڑ اُٹھانا شروع کیا۔ آج ان کا ایک مہینے کا ٹرن اوور آٹھ سے دس لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ کمپنی مہینے میں 40 سے 50 ٹن کباڑ اُٹھاتی ہے۔ دو سال پہلے چار لوگوں کے ساتھ اس کمپنی کی شروعات ہوئی تھی۔ آج اس کمپنی میں 28 لوگوں کو روزگار مل چکا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: