نئی دہلی: اگر آپ نوکری کے علاوہ سائیڈ انکم چاہتے (How to earn money) ہیں تو آپ الگ سے کاروبار کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک بہتر بزنس آئیڈیا (Business Idea) دے رہے ہیں جس میں آپ گھر بیٹھے کم سرمایہ کاری کرکے ہر مہینے لاکھوں روپے آرام سے کما (Earn Money) سکتے ہیں۔
یہ ایسے بزنس ہیں، جن کی مارکیٹنگ اان لائن یا آف لائن (Online Business) دونوں طریقے سے کرسکتے ہیں اور اچھا خاصہ منافع کما سکتے ہیں۔ اسے آپ نوکری کےساتھ سائیڈ بزنس (Profitable business ideas) کی طرح کرسکتے ہیں۔
چاک بنانے کا بزنس (Chalk Making Business)چاک بنانے کا ایک ایسا بزنس ہے، جس میں بے حد کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے آپ گھر بیٹھے آسانی سے شروع کرسکتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ چاک کی ضرورت سبھی اسکول، کالجوں میں پڑتی ہے۔ چاک بنانے کے لئے زیادہ سامان کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اسے صرف 10000 روپے میں شروع کرسکتے ہیں۔ اس میں سفید چاک کے ساتھ رنگین چاک بھی بنائی جاسکتی ہے۔ بتادیں کہ چاک پلاسٹر آف پیرس (Plaster of Paris) سے بنائے جاتے ہیں۔ یہ سفید رنگ کا پاوڈر ہوتا ہے۔ یہ ایک طرح کی مٹی ہے جسے جپسم (Gypsum) نامی پتھر سے تیار کیا جاتا ہے۔
بِندی بنانے کا بزنس (Bindi making Business)ماتھے پر لگائی جانے والی بندی کی ڈیمانڈ ان دنوں بازار میں کافی بڑھ گئی ہے۔ پہلے صرف شادی شدہ خواتین ہی بندی لگاتی تھی، لیکن اب بندی لگانے کا ٹرینڈ لڑکیوں نے بھی شروع کردیا ہے۔ بندی بنانے کے بزنس کو صرف 12000 روپے کی لاگت سے گھر بیٹھے شروع کیا جاسکتا ہے۔
لفافہ بنانے کا بزنس(Envelope Making Business)لفافے بنانا ایک بہت ہی آسان اور سستا بزنس ہے۔ یہ کاغذ یا کارڈ بورڈ دیگر سے بننے والا پروڈکٹس ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال پیکجنگ کے لئے کیا جاتا ہے۔ جو کاغذات، گریٹنگ کارڈس دیگر چیزوں کی پیکجنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک سدابہار بزنس ہے۔ یعنی اس بزنس میں ہر مہینے کمائی ہوگی۔ اس بزنس کو اگر آپ گھر سے شروع کرتے ہیں تو آپ کو 10 سے 30 ہزار روپے تک کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور اگر مشین لگاکر لفافے بناتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک انوسٹ کرنا ہوں گے۔
موم بتی بنانے کا بزنس (Candle making Business)اس بزنس میں وقت کے ساتھ ساتھ کافی تبدیلی آئی ہے۔ پہلے جہاں موم بتی کا استعمال لائٹ چلی جانے پر روشنی کے لئے کیا جاتا تھا، اب برتھ ڈے، گھروں، ہوٹلوں کو سجانے میں بھی اس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں موم بتی کی ڈیمانڈ کافی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اگر آپ اس بزنس کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے 10,000 سے 20,000 روپے لگا کر اسے شروع کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔