உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Railway کے ساتھ صرف 4000 روپے میں شروع کریں اپنا بزنس! ہر مہینے ہوگی 80,000 روپے تک کمائی، جانیے طریقہ

    IRCTC کے ساتھ بزنس کرکے کمائیں ماہانہ 80ہزا روپے۔

    IRCTC کے ساتھ بزنس کرکے کمائیں ماہانہ 80ہزا روپے۔

    ایک مہینے میں جتنے ٹکٹ ایجنٹ بک کرسکتے ہیں، اس کی کوئی لمٹ نہیں ہے۔ اس لئے کوئی بھی مہینے میں لامحدود (Unlimited) تعداد میں ٹکٹ بک کرسکتا ہے۔ ایجنٹوں کو ہر بکنگ اور لین دین پر ایک کمیشن ملتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انڈین ریلوے (Indian Railways) کی معاون کمپنی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (IRCTC) ٹرین ٹکٹ بکنگ سے لے کر کئی سہولتیں مہیا کراتی ہیں۔ یہی نہیں، آپ IRCTC کی مدد سے ہر مہینے ہزاروں روپے بھی کما (How to earn money) سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کو بس کرنا یہ ہوگا کہ ٹکٹ ایجنٹ (Ticket Agent) بننا ہوگا۔ جس طرح ریلوے کاونٹر (Railway Ticket Counter)پر کلرک ٹکٹ نکالتے ہیں، اسی طرح آپ کو بھی مسافروں کو ٹکٹ نکال کر دینا ہوگا۔

      کیسے کریں اپلائی؟
      سب سے پہلے آن لائن ٹکٹ نکالنے کے لئے آپ کو IRCTC کی ویب سائٹ پر جا کر ایجنٹ بننے کے لئے اپلائی کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ ایک اتھارائیزڈ ٹکٹ بکنگ ایجنٹ (Ticket Booking Agent) بن جائیںگے۔ پھر آپ ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ ٹکٹ بک کرنے پر IRCTC کی جانب سے ایجنٹس کو اچھا خاصہ کمیشن ملتا ہے۔

      کتنا ملتا ہے کمیشن؟
      کسی بھی مسافر کے لئے نان اے سی کوچ کا ٹکٹ بک کرنے پر 20 روپے فی ٹکٹ اور اے سی کلاس کا ٹکٹ بک کرنےپر 40 روپے فی ٹکٹ کا کمیشن ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹکٹ کی قیمت کا ایک فیصدی بھی ایجنٹ کو ہی دیا جاتا ہے۔ IRCTC کا ایجنٹ بننے کا ایک اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں ٹکٹ بک کرنے کی کوئی لمٹ نہ یں ہے۔ مہینے آپ چاہے جتنی مرضی اتنی ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 منٹ میں تتکال ٹکٹ بک کرنے کا بھی آپشن ملتا ہے۔ ایک ایجنٹ کے طور پر آپ ٹرین کے علاوہ گھریلو اور انٹرنیشنل ایئرٹکٹ بھی بک (Flight Ticket Booking) کرسکتے ہیں۔

      کتنی ہوگی کمائی؟
      ایک مہینے میں جتنے ٹکٹ ایجنٹ بک کرسکتے ہیں، اس کی کوئی لمٹ نہیں ہے۔ اس لئے کوئی بھی مہینے میں لامحدود (Unlimited) تعداد میں ٹکٹ بک کرسکتا ہے۔ ایجنٹوں کو ہر بکنگ اور لین دین پر ایک کمیشن ملتا ہے۔ ایک ایجنٹ ہر مہینے 80,000 روپے تک کی ریگولر انکم حاصل کرسکتا ہے۔ اگر کام کم ہوا یا مندی رہی تب بھی اوسطاً 40 سے 50 ہزار روپے کی کمائی کی جاسکتی ہے۔

      کتنی فیس دینی ہوگی؟
      اگر آپ ایک سال کے لئے ایجنٹ بننا چاہتے ہیں تو IRCTC کو 3،999 روپے کی فیس بھرنی ہوگی، جب کہ دو سال کے لئے یہ چارج 6,999 روپے ہے۔ وہیں، ایک ایجنٹ کے طور پر ایک مہینے میں 100 ٹکٹ بک کرنے پر ہر ٹکٹ پر 10 روپے کی فیس دینی ہوگی، جب کہ ایک مہینے میں 101 سے 300 ٹکٹ بک کرنے پر ہر ٹکٹ 8 روپے اور ایک مہینے میں 300 سے زیادہ ٹکٹ بک کرنے پر فی ٹکٹ 5 روپے کی فیس دینی ہوتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: