اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چار سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری والے طلبہ کیلئے خوشخبری! ملے گا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ

    یو جی سی نے پیر کو انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب اور کریڈٹ فریم ورک کے بارے میں تفصیلات سے مطلع کیا

    یو جی سی نے پیر کو انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب اور کریڈٹ فریم ورک کے بارے میں تفصیلات سے مطلع کیا

    یو جی سی نے انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب اور کریڈٹ فریم ورک کے بارے میں تفصیلات سے مطلع کیا جو طلبہ کو داخلے اور باہر نکلنے کے لیے متعدد اختیارات فراہم کرے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow | Karnataka
    • Share this:
      یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کے چیئرمین نے انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے نیا کریڈٹ اور نصابی فریم ورک تیار کیا ہے۔ یو جی سی کے چیئرمین جگدیش کمار نے بتایا کہ چار سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری رکھنے والے طلبہ اب براہ راست پی ایچ ڈی پروگرام کر سکتے ہیں۔ یو جی سی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیاں اب تین سالہ آنرز ڈگری یا چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام پیش کرنے کے لیے اپنے طور پر فیصلہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین سالہ انڈرگریجویٹ کورسز کو اس وقت تک بند نہیں کیا جائے گا جب تک چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتا۔

      انہوں نے بدھ کےروز پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے نئے کریڈٹ اور نصابی فریم ورک کا اعلان اس ہفتے کے شروع میں کیا گیا تھا اور یہ آنرز ڈگری کورسز کو چار سالہ پروگرام کے طور پر بیان کرتا ہے۔ تاہم کمار نے واضح کیا کہ یونیورسٹیاں تین اور چار سالہ پروگراموں کے درمیان انتخاب کر سکتی ہیں۔ یہ یونیورسٹیوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا یونیورسٹیوں کے لیے آنرز کی ڈگریوں کے لیے چار سالہ طرز پر منتقل ہونا لازمی ہے؟

      یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ چار سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری والے امیدوار براہ راست پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں اور انہیں ماسٹر ڈگری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام (FYUP) کے فوائد بیان کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ پہلا فائدہ یہ ہے کہ انہیں پی ایچ ڈی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ماسٹر ڈگری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ایک یا دوہری میجر بھی لے سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      انہوں نے کہا کہ چونکہ کثیر الضابطہ کورسز، قابلیت بڑھانے کے کورسز، ہنر بڑھانے کے کورسز، ویلیو ایڈڈ کورسز اور انٹرن شپس چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں شامل ہیں۔ اس سے طلبہ کے لیے ملازمت اختیار کرنے یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔

      یو جی سی نے پیر کو انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب اور کریڈٹ فریم ورک کے بارے میں تفصیلات سے مطلع کیا جو طلبہ کو داخلے اور باہر نکلنے کے لیے متعدد اختیارات فراہم کرے گا۔ یہ فریم ورک موجودہ چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم پر نظر ثانی کرکے تیار کیا گیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: