உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماں پالتی تھی بکریاں، پڑھائی کے لئے ٹیچر نے دئیے پیسے،پڑھیںIAS Vishal Kumar کی کامیابی کی کہانی

    ماں پالتی تھی بکریاں، پڑھائی کے لئے ٹیچر نے دئیے پیسے،پڑھیںIAS Vishal Kumar کی کامیابی کی کہانی

    ماں پالتی تھی بکریاں، پڑھائی کے لئے ٹیچر نے دئیے پیسے،پڑھیںIAS Vishal Kumar کی کامیابی کی کہانی

    IAS Vishal Kumar: وشال اپنی کامیابی کا پورا کریڈٹ اپنی فیملی اور اپنے استاد گوری شنکر پرساد کو دیتے ہیں۔ وشال کا کہنا ہے کہ گوری شنکر نے مشکل حالات میں ان کی کافی مدد کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Bihar | Jharkhand
    • Share this:
      IAS Vishal Kumar: ہر سال یو پی ایس سی سول سروس امتحان میں لاکھوں امیدوار حصہ لیتے ہیں لیکن کچھ ہی امیدوار اس امتحان کو پاس کرتے ہیں۔ لیکن ان منتخب لوگوں میں بھی کچھ ہی امیدوار ہوتے ہیں جن کی کہانی لوگوں کو ترغیب دینے کا کام کرتی ہے۔ آج ہم کہانی بتائیں گے IAS Vishal Kumar کی۔ وشال جو بہار کے مظفرپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے سال 2021 میں یو پی ایس سی سول سروس امتحان میں 484واں مقام حاصل کیا ہے اور لوگوں کے لئے مثال بن گئے ہیں۔ وشال (IAS Vishal Kumar Motivational Story) کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ کیسے ایک بے حد غریب گھر کا گاوں کا لڑکا ملک کے سب سے مشکل امتحان کو پاس کر کے راتوں رات موضوع بحث بن گیا۔

      مظفر پور ضلع کے مقصود پور گاؤں کے رہنے والے وشال نے جب یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا تو گاؤں میں جشن کا ماحول تھا اور مبارکباد دینے والوں کی آمد تھی۔ اس کے بعد اب سب نے ان کی مثال دینا شروع کر دی ہے۔

      بکری پالتی ہیں ماں
      یو پی ایس سی امتحان میں اپنا پرچم لہرانے والے وشال بے حد غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد کی سال 2008 میں موت ہوگئی۔ پہلے وہ ہی مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ بھرتے تھے لیکن ان کی موت کے بعد وشال کے گھر کی حالت بے حد خراب ہوگئی اور پھر ان کی ماں رینا دیوی نے بکری و بھینس پال کر اپنی فیملی کا پیٹ پالا۔

      والد کہتے تھے بیٹا نام کرے گا۔۔۔
      وشال کے والد بکاؤ پرساد، وشال سے ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ان کا بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنے گا۔ آخرکار، والد کی موت بھلے ہی ہوگئی لیکن وشال نے اپنے والد کا خواب سچ کر دکھایا۔ وشال نے سال 2011 میں میٹرک امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ای ایس آئی سی میں بھرتیاں، ماہانہ 92000 روپے تک تنخواہ! جانیے یہ ہیں تمام معلومات

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کسی بھی امتحان میں کامیابی کیلئے 12 گھنٹوں کی پڑھائی نہیں، بلکہ دلچسپی کی ضرورت‘ Shishir

      خاندان اور استاد کو دیا کامیابی کا کریڈٹ
      وشال اپنی کامیابی کا پورا کریڈٹ اپنی فیملی اور اپنے استاد گوری شنکر پرساد کو دیتے ہیں۔ وشال کا کہنا ہے کہ گوری شنکر نے مشکل حالات میں ان کی کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے وشال کی پڑھائی کےد وران ان کی فیس دی تھی۔ پیسوں کی تنگی کے دنوں میں استاد نے وشال کو اپنے ہی گھر میں رکھا لیکن جب وشال نوکری کرنے لگے تب ان کے استاد نے ہی انہیں نوکری چھوڑ کر یو پی ایس سی سول سروس امتحان کی تیاری کرنے کی صلاح دی اور اس وجہ سے انہیں راغب بھی کیا۔ اس دوران ان کے استاد نے وشال کو مالی مدد بھی دی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: