உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رواں مالی سال TCS،Infosys،Wiproمیں1لاکھ سے زیادہ امیدواروں کوملے گاروزگار،جانئےتفصیلات؟

    یہ کمپنیاں ملازمین کی خدمات حاصل کے عمل کو جاری رکھے گی۔

    یہ کمپنیاں ملازمین کی خدمات حاصل کے عمل کو جاری رکھے گی۔

    ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی کمپنی انفوسس نے کہا کہ وہ اپنے عالمی گریجویٹ ہائرنگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مالیاتی سال 2022 کے لیے 55,000 سے زیادہ فریشرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    • Share this:
      IT Hiring in India: انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کی بڑی کمپنیاں ٹی سی ایس (TCS)، ویپرو (Wipro) اور انفوسیس (Infosys) نے حال ہی میں اپنے تیسری سہ ماہی Q3 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ان کمپنیوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مالی سال 2022 میں اپنی خدمات حاصل کرنے کی مہم جاری رکھیں گی، جس میں گزشتہ سال میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

      تینوں آئی ٹی کمپنیوں نے 2021 کے لیے ریکارڈ 1.7 لاکھ ملازمین کی خدمات حاصل کیں تھی۔ مذکورہ کمپنیوں نے کہا کہ 2020 میں یہ تعداد صرف 31,000 تھی۔ وہیں کورونا وبا کے درمیان بہت سی آئی ٹی کمپنیوں نے اب بھی ورک فرم ہوم کو برقرار رکھا ہے۔ پچھلے سال کے دوران ان کمپنیوں کی جانب سے ملازمتوں میں اضافے کے پیچھے کورونا کے بڑھتے کیسیوں کا بھی کردار ہے۔ جس کی وجہ سے ان کمپنیوں کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

      انفوسس، ٹی سی ایس اور وپرو کے ملازمت کے اہداف یہ ہیں:

      مالی سال 2022 میں انفوسس کا منصوبہ:

      ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی کمپنی انفوسس (Infosys) نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اپنے عالمی گریجویٹ ہائرنگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مالیاتی سال 2022 کے لیے 55,000 سے زیادہ فریشرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اعلان اس وقت ہوا جب کمپنی دسمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اپنے نتائج کا اعلان کر رہی تھی۔

      انفوسس کے چیف فنانشل آفیسر نیلنجن رائے نے کہا کہ ہم ہنر کے حصول اور ترقی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے رہتے ہیں اور اپنے ترقی کے عزائم کو مضبوط کرنے کے لیے مالیاتی سال 2022 میں اپنے عالمی گریجویٹ ہائرنگ پروگرام کو مزید بڑھا کر 55,000 تک کر دیا ہے۔ دسمبر 2021 تک ملازمین کی کل تعداد 2,92,067 تھی جو کہ پچھلی سہ ماہی میں 2,79,617 رہی۔

      مالیاتی سال 2022 میں ٹی سی ایس کا منصوبہ:

      ٹاٹا کنسلٹینسی سرویز (Tata Consultancy Services ) نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی بھرتی کی مہم جاری رکھے گی، لیکن اس نے اعداد و شمار کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات نہیں بتائیں۔ کمپنی کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر ملند لکڈ نے کہا کہ کمپنی ملازمین کی خدمات حاصل کے عمل کو جاری رکھے گی لیکن آنے والی سہ ماہی کے لیے ہمارے پاس کوئی خاص نمبر نہیں ہے۔

      مالی سال 22 میں وپرو کا منصوبہ:

      وپرو (Wipro) نے بدھ کے روز کہا کہ اسے مالی سال 23 میں تقریباً 30,000 فریشرز کی خدمات حاصل کرنے کی توقع ہے، کیونکہ آئی ٹی سروسز کی بڑی کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ طلب کے مضبوط ماحول کو سنبھالنے میں سپلائی کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ وِپرو نے مطلع کیا کہ وہ پچھلے سال کے مقابلے FY22 میں کیمپس سے 70 فیصد سے زیادہ تازہ ٹیلنٹ کو آن بورڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔

      وپرو کے صدر اور سی ایچ آر او سوربھ گوول نے کہا کہ وپرو مالی سال 23 میں 30,000 فریشرز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ FY22 کے لیے نئے بھرتی کرنے والوں کی تعداد تقریباً 17,500 سے بھی زیادہ ہوگی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: