உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوسائٹی ایجوکیشن اور اساتذہ کے کردار، ٹیچرس ڈے پر مانو میں آن لائن لیکچر کا انعقاد

    Youtube Video

    پروفیسر عظیم نے مولانا آزاد یونیورسٹی کے اپنے دورے کا ذکر کیا اور کہا کہ مانو کے شعبے نہایت ہی کارکرد اور فعال ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ،معاشرے میں تعلیم اور استاد کا کردار، کے زیر عنوان یومِ اساتذہ آن لائن لیکچر کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارت کی۔ پروفیسر عظیم نے مولانا آزاد یونیورسٹی کے اپنے دورے کا ذکر کیا اور کہا کہ مانو کے شعبے نہایت ہی کارکرد اور فعال ہیں۔

      پروفیسر سید عین الحسن نے صدارتی خطاب کی ابتداءاس حدیث سے کی کہ ہر مرد و عورت پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنے استاد کا مشاہدہ کرتا ہے اور اس سے بہت کچھ حاصل کرتا ہے۔

      اس لیے استاد کو خود کو اس لائق بنانا چاہیے۔ اسے ہمیشہ علم کی پیاس ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گرو ششیہ کی روایت گروکل دور سے ہے۔ یہاں تعلیم و تربیت دونوں تھے۔ گرو کا مطلب روشنی ہے۔ انہوں نے دل پذیر اشعار کے ذریعہ تعلیم کی روشنی کو واضح کیا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: