ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ٹی ایس انٹر ریزلٹ 2020: آج 3 بجے جاری ہو گا تلنگانہ بورڈ انٹر کا ریزلٹ، tsbie.cgg.gov.in پر کریں چیک

تلنگانہ بورڈ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلے اور دوسرے سال کا انٹر کا ریزلٹ تیار ہے اور اس کی تفصیل حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔

  • Share this:
ٹی ایس انٹر ریزلٹ 2020: آج 3 بجے جاری ہو گا تلنگانہ بورڈ انٹر کا ریزلٹ، tsbie.cgg.gov.in پر کریں چیک
ٹی ایس انٹر ریزلٹ 2020: آج 3 بجے جاری ہو گا تلنگانہ بورڈ انٹر کا ریزلٹ

tsbie Manabadi TS Inter Results 2020 : تلنگانہ بورڈ (Telangana Board) کے انٹرمیڈیٹ کا ریزلٹ آج دوپہر تین بجے اعلان کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پی سنبتا اندرا ریڈی گارو نتائج کا اعلان کریں گی۔ تلنگانہ بورڈ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلے اور دوسرے سال کا انٹر کا ریزلٹ تیار ہے اور اس کی تفصیل حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ طلبہ تلنگانہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in, bie.telangana.gov.in  اور results.cgg.gov.in پر اپنے نتیجے چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ manabadi.co.in, examresults.net اور schools9.com پر بھی نتیجے دیکھے جا سکتے ہیں۔


بتا دیں کہ سال گزشتہ تلنگانہ بورڈ کے انٹر کے ریزلٹ کا اعلان 18 اپریل کو کیا گیا تھا۔ مگر اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر ریزلٹ جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔


پچھلے سال ایسا رہا تھا ریزلٹ


سال 2019 میں تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں کل 8 لاکھ 70 ہزار اور 974 طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے پہلے سال کے طلبہ کا پاس فیصد 59.8 فیصدی تھا تو سال دوم کا پاس فیصد 65 فیصدی رہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس سال انٹرمیڈیٹ امتحان میں  9.65 لاکھ طلبہ نے حصہ لیا ہے۔

ریزلٹ ایسے کریں چیک

تلنگانہ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in پر جائیں

ہوم پیج پر ریزلٹ کے لنک پر کلک کریں

رول نمبر سمیت اپنی دیگر تفصیلات بھریں

ریزلٹ آپ کی اسکرین پر کھل جائے گا

ریزلٹ ڈاون لوڈ کریں اور ریکارڈ کے لئے اس کا پرنٹ لے لیں

 
First published: Jun 18, 2020 08:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading