உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80000 سرکاری ملازمتیں، امیدواروں کیلئے کوچنگ کلاسز کا آغاز

    کوچنگ کلاسز کا آغاز ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کیا ہے۔

    کوچنگ کلاسز کا آغاز ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کیا ہے۔

    تلنگانہ حکومت کی طرف سے منعقد کئے جانے والے کوچنگ کلاسز سے مختلف مسابقتی امتحانات میں سبقت حاصل کرنے میں طلبا کو مدد ملے گی۔ ان کلاسز کا انعقاد یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کریں گے جس میں وہ طلبا کو ملازمت کی تقرری اور مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کریں گے۔

    • Share this:
      تلنگانہ حکومت (Telangana government) جلد ہی ریاست میں 80000 ملازمتیں بھرنے کے لیے تیار ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر (KCR) کی ہدایت کے مطابق خالی آسامیوں کو اولین ترجیح پر پُر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امیدواروں کی مدد کے لیے ریاستی حکومت نے مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ کوچنگ کلاسز کا آغاز ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کیا ہے۔

      لانچ تقریب 20 اپریل کو منعقد ہوئی تھی اور اس میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (Telangana State Council of Higher Education) کے چیرمین پروفیسر آر لمبادری اور وائس چیرمین پروفیسر وی وینکٹا رمنا اور چھ یونیورسٹیوں جیسے عثمانیہ یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی، پالامورو یونیورسٹی، تلنگانہ یونیورسٹی، ستواہانہ یونیورسٹی اور مہاتما گاندھی یونیورسٹی، نلگنڈہ کے وائس چانسلرس نے شرکت کی۔ جو کوچنگ کلاسز کا آغاز کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      نئی شروع کی گئی کوچنگ کلاسز سے طلبا، خاص طور پر غریب یا EWS زمرہ یا دیہی طبقے کے طلبا کو ریاست کی طرف سے منعقد کئے جانے والے مختلف مسابقتی امتحانات میں سبقت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کلاسز کا انعقاد یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کریں گے جس میں وہ طلبا کو ملازمت کی تقرری اور مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کریں گے۔

      مزید پڑھیں: TMREIS: تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول میں داخلوں کی آخری تاریخ 20 اپریل، 9 مئی سے امتحانات

      کلاسز کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام طلبا کو مناسب انفراسٹرکچر، کتابیں اور حوالہ جات فراہم کر کے امتحانات کا سامنا کرنے کے لیے تمام ضروری مدد بھی فراہم کرے گا۔ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے قومی سطح کے انٹرویوز کے فرضی انٹرویوز اور سیمپل سوالیہ پرچے بھی طلبا کو دیئے جائیں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: