ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

تلنگانہ : کونسل آف ہایئر ایجوکیشن کے اہم اقدامات، ڈگری کامیاب امیدواروں کو ملے گا روزگار؟

اس تعلیمی سال سے چار سالہ آنرس ڈگری کورسز کو متعارف کروانے کے اقدامات کے جا رہے ہیں ۔ ان کورسز کے نصاب اور طریقہ تعلیم کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا کہ یہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک روزگاربلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں -

  • Share this:
تلنگانہ : کونسل آف ہایئر ایجوکیشن  کے اہم اقدامات، ڈگری کامیاب امیدواروں کو ملے گا روزگار؟
اس تعلیمی سال سے چار سالہ آنرس ڈگری کورسز کو متعارف کروانے کے اقدامات کے جا رہے ہیں ۔ ان کورسز کے نصاب اور طریقہ تعلیم کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا کہ یہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک روزگاربلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں -

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے اچھی جاب حاصل کرنے کا واحد ذریعہ انجینئرنگ ہے ۔ تلنگانہ کونسل آف ہایئر ایجوکیشن اس کوشش میں ہے کہ انجینئرنگ کی طرح ڈگری کے کورسز کو بھی مارکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈھالا جائے ۔ اس مقصد کے تحت اس تعلیمی سال سے چار سالہ آنرس ڈگری کورسز کو متعارف کروانے کے اقدامات کے جا رہے ہیں ۔ ان کورسز کے نصاب اور طریقہ تعلیم کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا کہ یہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک روزگاربلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں - کئی بیرونی مما لک میں پوسٹ گریجویٹ کورسس میں داخلہ کیلئے تین سالہ ڈگری کورس قا بل قبول نہیں ہے۔ اس طرح نئے ڈگری کے کورسز کو بیرونی مما لک کے یونیورسٹیز میں تعلیم جاری رکھنے والوں کیلئے بھی مفید ثابت ہوں گے ۔ کونسل نے ڈگری میں ، بی ایس سی ڈیٹا سائنس اور بی کا م بزنس انالیٹیکس کورسس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاجو پہلے سے جاری تین سالہ ڈگری کورسز سے ایک سال زیادہ مدت کے ہونگے ۔



فی الحال تلنگانہ میں چار سالہ ڈگری کورسس کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے لئے یونیورسٹیوں کے بورڈ آف اسٹڈیز کی اجا زت درکار ہوگی ۔ ان کورسز کے بارے میں یونیورسٹیوں کے بورڈ آف اسٹڈیز کوبھی واقف کروایا جائے گا ۔ ہائر ایجوکیشن کونسل نے عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر آر رامچندرن کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں نصاب اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تلنگانہ میں چار سالہ نئے ڈگری کورسز کیلئے ٹا ٹا کونسلٹنسی سروسس - ٹی سی ایس نے اپنا تعاون پیش کرنے کی پیشکش کی ہے ان کورسس کیلئے ٹی سی ایس ڈگری کالجوں میں فیکلٹی کو ضروری تربیت فراہم کرنے کرے گی ۔ ان کورسز کو ریاست کے خود مختار کالجوں کے ساتھ ساتھ میعاری سرکاری پرائیویٹ کالجوں میں داخلہ دیا جائے گا ۔تلنگانہ کنسل آف ہائر ایجوکیشن نے اس تعلیمی سال سے ریاست میں ڈگری کالجس میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت ایڈمشن کی تجویزکو بھی اجازت کیلئے حکومت کو پیش کی ہے
First published: Apr 24, 2020 09:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading