اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 انتخاب کا عمل،پوسٹ،اور اہم تاریخیں چیک کریں۔

    ایک امیدوار صرف ایک پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہے، متعدد درخواستوں کی صورت میں صرف تازہ ترین درخواست پر غور کیا جائے گا۔

    ایک امیدوار صرف ایک پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہے، متعدد درخواستوں کی صورت میں صرف تازہ ترین درخواست پر غور کیا جائے گا۔

    سٹیزن کریڈٹ بینک نے پانچ نومبر 2022 کو اپنی آفیشل ویب سائٹ www.citizencreditbank.com پر مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار آٹھ نومبر 2022 سے اٹھارہ نومبر 2022 کے درمیان آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق، بینک پروبیشنری آفیسر اور پروبیشنری ایسوسی ایٹ کے عہدوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Maharashtra | Goa | Daman
    • Share this:
      سٹیزن کریڈٹ بینک نے پانچ نومبر 2022 کو اپنی آفیشل ویب سائٹ www.citizencreditbank.com پر مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بینک پروبیشنری آفیسر اور پروبیشنری ایسوسی ایٹ کے عہدوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرتا ہے۔ امیدوار سٹیزن کریڈٹ بینک کی بھرتی 2022 سے متعلق تمام ضروری تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

      دلچسپی رکھنے والے امیدوار آٹھ نومبر 2022 سے اٹھارہ نومبر 2022 کے درمیان آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔  ایک امیدوار صرف ایک پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہے، متعدد درخواستوں کی صورت میں صرف تازہ ترین درخواست پر غور کیا جائے گا۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 کا مکمل جائزہ ۔

      آرگنائزیشن:                   سٹیزن کریڈٹ بینک

      امتحان کا نام :                سٹیزن کریڈٹ بینک امتحان 2022

      پوسٹ:                         پروبیشنری آفیسر، پروبیشنری ایسوسی ایٹ

      کیٹیگری:                      بینک کی نوکریاں

      ملازمت کی جگہ:           مہاراشٹر، گوا، اور دمن۔

      درخواست کا موڈ:           آن لائن

      ویب سائٹ:               https://www.citizencreditbank.com

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 کی اہم تاریخیں۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 کی نوٹیفکیشن بانچ نومبر 2022 کو جاری کیا گیا ہے۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی آن لائن درخواست شروع کرنے کی تاریخ آٹھ نومبر 2022 ہے۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ آٹھارہ نومبر 2022 کو ہے۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک کے امتحان کی تاریخ نومبر، دسمبر 2022 ہے۔

      امیدوار نیچے دیے گیے لنک پرنوٹیفکیشن پی ڈی ایف کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سٹیزن کریڈٹ بینک  بھرتی 2022 سے متعلق تمام تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

       یہاں لنک پر کلک کر کے نوٹیفکیشن پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں۔

      وہ امیدوار جو سٹیزن کریڈٹ بینک نوٹیفکیشن پی ڈی ایف میں دی گئی اہلیت کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں وہ نیچے دیے گئے براہ راست لنک کے ذریعے 8 نومبر سے 18 نومبر 2022 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے رجسٹریشن کے عمل کو تب مکمل سمجھا جائے گا جب تمام اسناد صرف آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔

       یہاں لنک پر کلک کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہے۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022: تعلیمی قابلیت

      یہ بھی پڈھیں:نوودیا ودیالیہ سمیتی بھرتی2022امتحان کی تاریخوں کے لیے تفصیلی شیڈول چیک کریں۔


      پروبیشنری افسران کے لہے  امیدوار کسی بھی شعبے میں گریجویٹ، کم از کم 70% نمبروں کے ساتھ یا جن کے پاس پوسٹ گریجویشن کی ڈگری ہے۔ یا جن کے پاس  سی اے، سی ایس، آئی سی ڈبلیو اے، سی ایف اے، ایم بی اے، ایل ایل ایم، ایم ٹیک کی دگری کسی تسلیم شدہ بورڈ، یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوشن سے ہو اور جو لوگ کسٹمر سروس، سیلز مارکیٹنگ اور کاروبار کی ترقی  پیشہ ورانہ قابلیت رکھتے ہیں۔

      پروبیشنری ایسوسی ایٹس کے لیے امیدوار کسی بھی شعبہ میں گریجویٹ، کسی تسلیم شدہ بورڈ، یونیورسٹی،انسٹی ٹیوشن سے کم از کم ساٹھ فیصد نمبروں کے ساتھ۔، کمپیوٹر آپریشن کا علم رکھتے ہے مراٹھی، ہندی اور انگریزی زبانوں میں پڑھنے، لکھنے اور بولنے میں ماہر ہو اور کسٹمر سروس، سیلز مارکیٹنگ اور بزنس ڈویلپمنٹ کے لیے قابلیت رکھتے ہیں۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 عمر کی حد

      پروبیشنری آفیسرز کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم بیس سال اور زیادہ سے زیادہ تیس سال ہونی چاہیں۔ جب کہ پروبیشنری ایسوسی ایٹس کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم بیس سال اور زیادہ سے زیادہ چوبیس  سال ہونی چاہیں۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 درخواست کی فیس

      پروبیشنری آفیسرز کے لیے درخواست کی فیس چھ سو روپے اور پروبیشنری ایسوسی ایٹس کے لیے چار سو روپے ہے۔

      سٹیزن کریڈٹ بینک بھرتی 2022 انتخاب کا عمل

      امیدوار جو آن لائن امتحان پاس کریں گے ان کو ذاتی انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ امیدواروں کا حتمی انتخاب آن لائن امتحان اور انٹرویو راؤنڈ میں مشترکہ سکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
      Published by:Mudasir Mir
      First published: