ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بیوی کی لاش کو کندھے پر لیکر چلنے والے شخص کی بیٹی نے پاس کیا  10ویں کا امتحان

بیوی کی لاش کو کندھے پر لیکر 10 کلو میٹر تک پیدل چلے جانے دانا مانجھی کی بیٹی نے دسویں کلاس کا بورڈ کا امتحان (10th Board Exam) پاس کر لیا ہے۔

  • Share this:
بیوی کی لاش کو کندھے پر لیکر چلنے والے شخص کی بیٹی نے پاس کیا  10ویں کا امتحان
بیوی کی لاش کو کندھے پر لیکر 10 کلو میٹر تک پیدل چلے جانے دانا مانجھی کی بیٹی نے دسویں کلاس کا بورڈ کا امتحان (10th Board Exam) پاس کر لیا ہے۔

اوڈیشہ  (Odisha)  میں کالا ہانڈی ضلع کے ایک سرکاری اسپتال  (Government Hospital)  میں گاڑی یا کسی بھی طرح کا کوئی ذریعہ نہیں ملنے کے بعد بیوی کی لاش کو کندھے پر لیکر 10 کلو میٹر تک پیدل چلے جانے دانا مانجھی کی بیٹی نے دسویں کلاس کا بورڈ کا امتحان (10th Board Exam) پاس کر لیا ہے۔ امتحان کے نتائج جمعے کو اعلان کئے گئے اور وہ ان 2,81,658 لڑکیوں میں شامل ہے جنہوں نے بورڈ کا امتحان پاس کر لیا ہے۔


600 میں سے 280 نمبر ملے ہیں۔


بھونیشور کے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (کے آئی ایس ایس) کے ذریعے چلائے جا رہے ایک اسکول کی طالبہ چاندنی کو 600 میں ست 280  نمبر ملے ہیں۔ اس کی دو چھوٹی بہنیں بھی اسکول میں پڑھائی کر رہی ہیں۔ ضلع کے تھوامل ۔ رامپول منڈل میں میلا گھر گاؤں کے دانا مانجھی 2016 میں بیوی کی لاش کے ساتھ دس کلو میٹر کی دوری تک پیدل چلے تھے۔ اس دوران چاندنی بھی اپنے والد کے ساتھ پیدل چلی تھی۔


اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد آئی ایس ایس کے بانی ڈاکٹر اے سامنت نے مانجھی کی غریبی کو دیکھتے ہوئے ان کی تینوں بیٹیوں کو اپنے اسکلول میں داخلہ دیا تھا۔ اس پر چاندنی نے سامنت کا شکریہ کیا تھا۔ سامنت نے بتایا کے آئی ایس ایس کا 100 فیصد امتحان نتیجہ رہا جبکہ ریاستی سطح پر پاس  97.89  فیصد رہا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 27, 2021 09:19 AM IST