اردو درس و تدریس کے معاملے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو ملک میں امتیازی مقام حاصل ہے ۔ اردو زبان و ادب اور تعلیم کی ترویج و اشاعت و فروغ میں اس ادارے نے اپنے قیام سے لیکر ابتک جو کلیدی کردار ادا کیا ہے اس کا نہ صرف ملک شاہد ہے بیرون ممالک بھی اس کی وقیع اور مرکزی حیثیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔اردو درس و تدریس کے میدان میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکزی کردار کو دیکھتے ہوئے مد ھیہ پردیش حکومت نے اردو میڈیم کی درسی کتب کی تیاری ،ایڈیٹنگ اور نظر ثانی کی ذمہ داری مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریحنل سینٹر کوتفویض کی ہے۔
مدھیہ پردیش میں درسی کتابوں کی تیاری کی ذمہ داری راجیہ شکشا کیندرکے سپرد ہے۔راجیہ شکشا کیندر کے ذریعہ ریاست کے اسکولوں کے لئے پہلے دوسرے مضامین کی درسی کتابیں تیار کرتا ہے اور جب اس کے پاس وقت بچتا ہے تو اردو کی درسی کتابوں کی اشاعت کی جانب توجہ کرتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اکثر اردو طلبا کو درسی کتابیں وقت پر فراہم ہی نہیں ہو پاتی ہیں ۔ اردو کی درسی کتابوں کی تیاریوں کو لیکر بار بار آنے والی شکایت کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک اردو کی درسی کتابوں کو تیار کرنے کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کے سپرد کی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احسن کہتے ہیں راجیہ شکشاکیند حکومت مدھیہ پردیش نے تعلیمی سال دوہزار اکیس بائیس کے لئے پہلی سے بارہویں جماعت کی اردو ذریعہ تعلیم کی درسی کتاب پر نٰظر ثانی،ان کی مناسب ایڈیٹنگ کے لئے بھوپال کے ریجنل سینٹر سے رابطہ کیا ہے جسے یونیورسٹی کے ارباب اختیار نے اردو تعلیم کے فروغ کی سمت میں ایک اہم قدم مانتے ہوئے تسلیم کرلیا ہے۔اس لئے ماہرین تعلیم،مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال کی ایک ورکشاپ آٹھ فروری سے منعقد کی گئی ہے ورکشاپ میں ماہرین تعلیم اردو کی درسی کتابوں کوحتمی شکل دیں گے ۔یہ کتابیں این سی آرٹی سے مستعار لی گئیں ہیں ۔ان میں اسی فیصد مواد این سی آرٹی کی کتابوں سے ہوگا بیس فیصد مدھیہ پردیش سے ہوگا ۔مدھیہ پردیش کے تعلیمی نصاب کے پیش نظر ریاستی سطح پر جو اسباق جوڑے گئے ہیں ان کی نظر ثانی کرکے انہیں شامل کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔