اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حج ہاؤس مقابلہ امتحان کوچنگ سینٹر سے سینئر طلبا کو نکالنے کا معاملے کے خلاف ناراضگی

    Youtube Video

    حج ہاؤس انتظامیہ کے ذریعے جن بچوں کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ان میں سے بیشتر طلبہ و طالبات یو پی ایس سی مینس اور انٹرویو کی تیاری کررہے تھے ۔

    • Share this:
      ممبئی کے حج ہاؤس میں مسلم طلبہ طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت میں کوچنگ دی جاتی ہے۔ حج کمیٹی کے نئے سی ای او یعقوب شیخاکے ذریعے گذشتہ سال کے تیس سے زیادہ سینئر طلبہ و طالبات کو ہاسٹل اور کوچنگ سیل خالی کرنے کی اچانک ہدایت دینے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ حج ہاؤس انتظامیہ کے ذریعے جن بچوں کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ان میں سے بیشتر طلبہ و طالبات یو پی ایس سی مینس اور انٹرویو کی تیاری کررہے تھے ۔ اس کے باوجود انہیں حج ہاوس ریسیڈینشیل کوچنگ کو چھوڑنے کی ہدایت دی گئی۔ جبکہ مینس اور انٹرویوکی تیاری کرنے والے طلبہ و طالبات کو مزید مہولت فراہم کی جاتی ہے۔

      مرکزی حج کمیٹی  ( Haj Committee of India’s)  کے سی ای او یعقوب شیخا  ( Yaqoob Shaik) کے فیصلے پر چاروں جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ این سی پی لیڈر اور رکن پارلیمان فوزیہ خان نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی گذارش کی ہے۔ فوزیہ خان نے اپنے مکتوب میں یو پی ایس سی امتحان لکھنے والے سینئر اسٹوڈنٹس کو مزید مہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

      اس کے ساتھ 50 ذہین سینئر طلبہ کو بھی ریسیڈینشیل کوچنگ میں دوبارہ جگہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ حج ہاؤس کوچنگ ہاسٹل کے ذریعے فراہم کردہ کھانے میں سبسڈی دینے اور ہر بیچ کے طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی پریلیم UPSC Prelims امتحان تک قیام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او کے جابرانہ فیصلے کے خلاف مہاراشٹر کی مسلم تنظیمیں ناگواری کا اظہار کررہی ہیں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: