உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیم و تکنیک کے امتزاج سے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت

    وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کے مطابق اس مشترکہ کوشش سے نہ صرف بی ٹیک سول انجینئرنگ کے طلبا و طالبات کا اعتماد بڑھے گا بلکہ وہ تکنیکی طور پر بھی زیادہ مستحکم ہو سکیں گے۔

    وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کے مطابق اس مشترکہ کوشش سے نہ صرف بی ٹیک سول انجینئرنگ کے طلبا و طالبات کا اعتماد بڑھے گا بلکہ وہ تکنیکی طور پر بھی زیادہ مستحکم ہو سکیں گے۔

    وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کے مطابق اس مشترکہ کوشش سے نہ صرف بی ٹیک سول انجینئرنگ کے طلبا و طالبات کا اعتماد بڑھے گا بلکہ وہ تکنیکی طور پر بھی زیادہ مستحکم ہو سکیں گے۔

    • Share this:
    لکھنؤ: پوری دنیا میں ممتاز شناخت رکھنے والی لکھنئو واقع انٹیگرل یونیورسٹی اور تکنیکی تعمیرات کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والے اہم گروپ ۔ ایل انڈ ٹی ایجو ٹیک  کی مشترکہ پیش رفت سے ( سول انجینئرنگ ) بی ٹیک کے طلباء و طالبات کے مستقبل اور وقت کے تقاضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک اہم اور معنی خیز پیش رفت کی گئی ہے جس کے تحت آج انٹیگرل یونیورسٹی میں ایک خصوصی معاہدے پر سائن کئے گئے۔ انٹگرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کی موجودگی میں ، یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر محمد حارث صدیقی اور ایل انڈ ٹی ایجو ٹیک بزنس کنیکٹ کی ہیڈ ایم ایف فیبن نے خصوصی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ،معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل بانی چانسلر پروفیسر وسیم اختر، وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت ،رجسٹرار پروفیسر حارث صدیقی ،سربراہ پروفیسر سید عقیل احمد اور پروفیسر تحسین عثمانی سمیت یونیورسٹی کے عہدیداروں اور ایل انڈ ٹی ایجو ٹیک کی ہیڈ ایم ایف فیبن ، پراگ جین اور دیگر ذمہدار نمائندوں نے اس اہم معاہدے اور سمجھوتے کے مختلف نکات پر تبادلہء خیال کیا ۔

    وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کے مطابق اس مشترکہ کوشش سے نہ صرف بی ٹیک سول انجینئرنگ کے طلبا و طالبات کا اعتماد بڑھے گا بلکہ وہ تکنیکی طور پر بھی زیادہ مستحکم ہو سکیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر حارث صدیقی نے واضح طور پر کہا کہ انٹیگرل یونیورسٹی کے بانی و چانسلر پروفیسر وسیم اختر کے نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے ہماری یہی کوشش ہے کے کتابی علم کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور عملی طور پر بھی یہاں کے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ان کو بہترین مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ یہاں سے کورس مکمل کرنے کے بعد علمی اور تکنیکی دونوں سطحوں پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

    اس اہم موقع پر ایل انڈ ٹی ، کالج کنیکٹ بزنس کی ہیڈ ایم ایف فیبن نے کہا کہ ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اور معیار و وقار کے مطابق ہی اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے انٹیگرل یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ اس یونیورسٹی میں تعلیم کی فراہمی کے لئے جو ماحول ، وسائل اور اساتذہ موجود ہیں وہ دوسرے اداروں کے پاس نہیں ، ہمیں یقین ہے کہ اس مشترکہ سمجھوتے اور معاہدے سے بی ٹیک کے طلباء کو کام کرنے کے لئے بہترین مواقع ملیں گے اور ہمیں مستقبل میں ایسے انجینئر مل جائیں گے جو ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیرات کو یقینی بنائیں گے ۔

    اسرائیلی یہودی صحافی پہنچ گیا مکہ مکرمہ، سعودی عرب سے تعلقات پر بھی بولا اور۔۔۔

    Gyanvapi Masjid Dispute:سپریم کورٹ اکتوبر میں کرے گا سماعت، جانیے کس فریق نے کیا کہا؟

    انٹگرل یونیورسٹی کے بانی ، چانسلر پروفیسر وسیم اختر۔ بارہا اس خیال کا اظہار کرچکے ہیں کہ ہم انجینئرنگ ، میڈیکل اورکمپیوٹر کے میدان میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں تعلیم کی بنیاد پر انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں اور ہر وہ کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں جس سے ہماری یونیورسٹی کے بچے اپنا مستقبل سنوارنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: